15 گھنٹے لاپتا رہنے والا 2 سالہ شیرخواربچہ گٹرسے نیم بےہوشی کی حالت میں برآمد

کمسن بچہ 15 گھنٹے سے زائد گٹرمیں موت اورزندگی کی جنگ لڑتا رہا،کمسن بچے کو مچھروں نے کاٹ کاٹ کر براحال کردیا


Staff Reporter September 13, 2023
—فوٹو: ایکسپریس نیوز

شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے ظفرٹاؤن سے لاپتا ہونے والا 2 سالہ شیرخواربچہ گٹرسے نیم بےہوشی کی حالت میں مل گیا۔


تفصیلات کے مطابق کمسن بچہ 15 گھنٹے سے زائد گٹرمیں موت اورزندگی کی جنگ لڑتا رہا،کمسن بچے کو مچھروں نے کاٹ کاٹ کر براحال کردیا، کمسن بچے کے والد صدیق خان نے بتایا کہ ان کا بیٹا 2 سالہ زوحان 9 ستمبر کولاپتا ہوا تھا۔


انہوں نے بتایا کہ جس مقام پر سے ان کا بیٹا لا پتا ہوا وہاں نصب سی سی ٹی وی کمرے دیکھے تومعلوم ہوا کہ ان کے بیٹے کے ساتھ ایک 9 سالہ بچہ جس کا نام عبداللہ ہے وہ موجود تھا۔ انھوں نے بتایا کہ عبداللہ گلشن معمار سے محلے میں کسی کے گھر بطور مہمان آیا ہوا تھا اور جب عبداللہ کے ماموں نے اس سے سختی سے پوچھ گچھ کی تو اس نے بتایا کہ اس نے کمسن زوحان کوگٹر میں دھکا دے دیا ہے۔


انھوں نے بتایاکہ جس گٹرسے ان کا بیٹا ملا اس گٹر میں پانی نہیں تھا گٹر میں کیچر تھی اور جب بیٹے کو گٹر سے نکالا گیا تو بیٹا کیچر میں لپٹا ہوا تھا۔ صداقت خان نے بتایا کہ ان کے 9 بچے ہیں جن میں 6 بییٹیاں اور 3 بیٹے ہیں۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے