جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کیس میں پرویز الہیٰ کی ضمانت منظور

ویب ڈیسک  جمعـء 15 ستمبر 2023
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کیس میں ضمانت منظور کرلی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پرویز الہیٰ کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ جہاں جج نے ریمارس دیے کہ پرویز الہیٰ سے کچھ برآمد نہیں ہوا۔

عدالت نے چوہدری پرویز الہیٰ کی جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کیس میں ضمانت منظور کرتے ہوئے بیس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر نے مزید کسی مقدمے میں گرفتاری سے بچنے کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔