گوجرانوالہ تھانے میں کانسٹیبل کی فائرنگ سے سب انسپکٹر ہلاک

کانسٹیبل یونس نے ایس ایم جی رائفل سے 4 فائر کر کے سب انسپکٹر شفیق کو قتل کیا


ویب ڈیسک September 16, 2023
کانسٹیبل یونس نے ایس ایم جی رائفل سے 4 فائر کر کے سب انسپکٹر شفیق کو قتل کیا

تھانہ کھیالی میں پولیس کانسٹیبل نے فائرنگ کرکے سب انسپکٹر کو قتل کردیا۔

سب انسپکٹر کے قتل کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ کھیالی متین شفیق کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ قتل کی دفعات کے تحت کانسٹیبل یونس کے خلاف درج کیا گیا۔ دونوں پولیس اہلکاروں کے درمیان آپس میں تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے نتیجے میں یہ واقعہ پیش آیا۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ کانسٹیبل یونس نے ایس ایم جی رائفل سے 4 فائر کر کے سب انسپکٹر شفیق کو قتل کیا، پولیس کانسٹیبل یونس کی فائرنگ سے تھانہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ سب انسپکٹر شفیق کا پوسٹ مارٹم مکمل کرکے لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ فرار کانسٹیبل یونس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ، اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

سب انسپکٹر رانا شفیق اور کانسٹیبل یونس دونوں ہی تھانہ کھیالی میں تعینات تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔