کراچی میں پانی چوری کیخلاف آپریشن 5 غیر قانونی ہائیڈرنٹس سیل

واٹر بورڈ، سندھ رینجرز ار انتظامیہ نے کارروائیاں شروع کردیں، ہائیڈرنٹس آپریٹر گرفتار، مالکان کی گرفتاری کیلیے چھاپے


ویب ڈیسک September 16, 2023
(فوٹو: فائل)

پانی چوری کرنے والوں کے خلاف آپریشن کے دوران پانچ غیر قانونی ہیڈرنٹس سیل کردیے گئے۔

شہر قائد میں پانی کے بحران پر قابو پانے اور پانی چوری کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائیوں کے لیے واٹر بورڈ، پاکستان رینجرز سندھ اور انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں آپریشنز کا آغاز کردیا گیا ہے۔

آپریشن کے دوران 5 غیر قانونی ہائیڈرنٹس کو سیل کردیا گیا ہے جب کہ غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس کے آپریٹرز کو کارروائی کے دوران گرفتار بھی کرلیا گیا۔ غیرقانونی واٹر ہائیڈرنٹس سے آنے والا پانی جن ٹینکرز میں جمع کیا جاتا تھا، انہیں بھی فوری طور پر سیل کردیا گیا ہے۔ غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس کے مالکان فرار ہیں، جن کی تلاش کے لیے پولیس کارروائی کررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے