ایل این جی کی درآمد میں سالانہ بنیاد پر24 فیصد اضافہ

اے پی پی / آئی این پی  اتوار 17 ستمبر 2023
جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک میں 1486000 ٹن ایل این جی کی درآمد ریکارڈ ۔ فوٹو: فائل

جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک میں 1486000 ٹن ایل این جی کی درآمد ریکارڈ ۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد / فیصل آباد: ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیاد پر24فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اوسی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک میں 1486000 ٹن ایل این جی کی درآمد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 24 فیصد زیادہ ہے۔

دوسری جانب ملک میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر16فیصدکی نموریکارڈکی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: مالی سال 2023-22، ایل این جی درآمدات میں 25 فیصد کمی

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی اوراگست میں ملک میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 234 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں16فیصدزیادہ ہے۔

مزید برآں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اگست کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 7 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔