- سپریم کورٹ نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی پر اہم فیصلہ جاری کردیا
- وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک
- بنگلہ دیش نے بھی ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کردیا، تمیم اقبال شامل نہ ہوسکے
- اسلام آباد پولیس چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل سے لے کر روانہ
- مسلم لیگ (ن) نے مخصوص نشستوں پر ٹکٹ کے خواہش مندوں کو ٹاسک دے دیا
- نیا X وائرس، کورونا سے زیادہ مہلک ثابت ہوسکتا ہے، برطانوی ماہرِ صحت
- آٹو انڈسٹری کی بین الاقوامی نمائش میں 6 پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی
- فِلم ’چَکی‘ کے خوفناک گُڈے کو دہشت پھیلانے پر گرفتار کرلیا گیا
- سعودی عرب میں پہلی بار کسی اسرائیلی وزیر کی اعلانیہ آمد
- بابراعظم اے آئی ٹیکنالوجی سے بنی اپنی آوازوں پر حیران
- جماعت اسلامی کا بجلی بلوں میں اضافے پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ
- موٹرسائیکل چوری کے متاثرہ شہری نے گینگ بنا کر 57 وارداتیں کر ڈالیں
- سعودی عرب نے پہلی بار فلسطین میں اپنا سفیرمقرر کردیا
- ایس ای سی پی نے انسداد منی لانڈرنگ ریگولیشنز میں ترامیم متعارف کرادیں
- بنگلادیش میں ڈینگی بخار سے 900 افراد ہلاک
- کیپکو کی نیپرا کو فی یونٹ پیداواری ٹیرف 77 روپے تک کرنے کی درخواست
- بغیر رکے دنیا کا چکر لگانے والے وھیل نما ایئر شپ کا منصوبہ
- ورلڈ کپ کیلئے سری لنکا کے اسکواڈ کا اعلان، اہم اسپنر باہر
- ایشین والی بال ٹورنامنٹ؛ پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر 5 ویں پوزیشن حاصل کرلی
- بھارت میں ایک اور ’ہم جنس پرست جوڑے‘ نے شادی کرلی
آئی فون-15 کی ’سی پورٹ چارجنگ‘؛ کیا فائدہ کیا نقصان

ایپل نے آئی فون-15 میں سی پورٹ چارجنگ متعارف کرائی ہے، فوٹو: فائل
آئی فون-15 کی دھماکے دار انٹری نے ایپل موبائل فونز کے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے جہاں اس فون میں کئی حیران کن فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں وہیں پہلی بار ’’سی پورٹ چارنگ‘‘ رکھی گئی ہے جس کے فوائد اور نقصانات سے آپ کا آگاہ ہونا ضروری ہے۔
ایپل نے آئی فون-15 میں یو ایس بی چارجنگ ’’سی پورٹ‘‘ رکھ کر صارفین کے 11 سالہ مطالبے کو پورا کر دیا ہے۔ اس طرح یورپی یونین کے انتباہ کی پاسداری ہوجاتی ہے جو اس نے موبائل کمپنیوں کو باور کرائی تھی کہ اب سے سی پورٹ کے حامل موبائل فونز کی ہی اجازت ہوگی۔
خیال رہے کہ USB Type-C یونیورسل چارجنگ اور ڈیٹا ٹرانسفر کرنے والا ایک کنیکٹر ہے اور یہ شاید آخری کیبل ہے جو آئندہ آنے والے سب ہی فونز میں استعمال ہوا کرے گی۔
کیا آپ کو نئے چارجرز خریدنے کی ضرورت ہوگی؟
ایپل نے پہلے بھی اپنے صارفین کو چارجنگ کے لیے منفرد اور نت نئے کیبلز خریدنے پر مجبور کیا ہے لیکن اس بار، فونز میں آپ کے پاس پہلے سے ہی وہ چیزیں ہیں جس سے آپ کو اپنے نئے آئی فون کو چارج کرنے میں مدد ملے گی۔
آئی فون 15 پر تیز ترین چارجنگ کی رفتار حاصل کرنے کے لیے، آپ کو کم از کم 20W کا USB-C چارجر چاہیے۔ اگر آپ کے پاس 2015 کا میک بک یا 2018 کا آئی پیڈ پرو ہے، تو آپ کی یہ مشکل ان کے USB-C چارجرز آسان کردیں گے اور 15 ڈالر کے مزید خرچے سے بچ سکتے ہیں۔
اگر آپ کے پاس دستیاب چارجر میں USB-A پورٹ ہے، تو آپ کو اپنے نئے آئی فون سے جڑنے کے لیے USB-A-to-C کیبل اور اس کی پاور آؤٹ پٹ سیٹنگز کو پڑھنے کی کوشش کرنے کے لیے شاید ایک میگنفائنگ گلاس کی ضرورت ہوگی۔
USB-A چارجرز تقریباً 18W کے ہیں لیکن یہ نسبتاً نایاب ہیں۔ اسی طرح چھوٹے سفید کیوبز جو ایپل آئی فون 11 میں استعمال ہوتے ہیں ان کی چارجرز زیادہ سے زیادہ 5W یا 10W تک ہوسکتے ہیں لیکن انہیں چارج ہونے میں کافی وقت لگے گا۔
اور اگر آپ کے پاس پہلے سے یہ سب موجود نہیں تو اب آئی فون-15 کے لیے نیا چارجز خریدنے کا وقت آگیا ہے لیکن USB-C کیبلز ایسی چیز نہیں جو سستے داموں مل سکے۔
کس قسم کا USB-C کیبلز خریدیں؟
USB-C کیبل کی خریداری دھیان سے کرنے والا کام ہے کیوں کہ کچھ کیبلز MacBook Pro کو تیزی سے چارج کر سکتی ہیں لیکن ڈیٹا کی منتقلی میں یہ انتہائی سست رفتار واقع ہوگی اور کچھ تیزی سے ڈیٹا منتقل کرسکتے لیکن روزانہ چارجنگ کے لیے سود مند نہیں۔
اس لیے یہ بتانا تقریباً ناممکن ہے کہ کون سی کیبلز کیا کرتی ہیں۔ آن لائن بہت فراڈ ہے اس لیے ایسی کیبل تلاش کرنا بہت مشکل ہے جو آپ کے آئی فون کے لیے بہترین ہو۔
کیبل کی خریداری کرتے وقت، کوشش کریں اور دیکھیں کہ آیا مینوفیکچرر لوگو استعمال کرتا ہے یا کم از کم یہ بتاتا ہے کہ کیبل USB-IF سے تصدیق شدہ ہے (اور اگر درست ہے تو، ان کی کیبل کو USB پروڈکٹ سرچ سائٹ پر ظاہر ہونا چاہیے)۔
جہاں تک مخصوص قسم کے کیبلز کو تلاش کرنا ہے، یہاں ناقابل یقین حد تک مختصر ورژن ہے: چارجنگ کے لیے آپ کو USB-C-to-C کیبل، USB 2.0، چھ یا 10 فٹ لمبی، مثالی طور پر USB-IF- تصدیق شدہ ہونی چاہیے۔
اسی طرح 60W سے زیادہ چارجنگ درجہ بندی مشکل ہے لیکن 60W، 100W، یا 240W کے لیے ریٹیڈ کیبلز کے درمیان قیمت میں زیادہ فرق نہیں ہے، اور ایک اعلیٰ درجہ کی کیبل فون کے لیے بالکل ٹھیک کام کرے گی۔ اس کیبل کے لیے ڈیٹا کی منتقلی کی رفتار سے پریشان نہ ہوں۔ آپ اس کے ساتھ ڈیٹا منتقل نہیں کر رہے ہیں۔
سی پورٹ چارجنگ ماحول دوست کیبل کہا جاتا ہے اور مستقبل صرف اسی چارجر کا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔