سکھ مظاہروں پر تنقید کے بعد کینیڈا اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

ویب ڈیسک  پير 18 ستمبر 2023
کینیڈا میں ہر شہری کو پرامن احتجاج کا حق حاصل ہے، وزیراعظم کینیڈا:فوٹو:فائل

کینیڈا میں ہر شہری کو پرامن احتجاج کا حق حاصل ہے، وزیراعظم کینیڈا:فوٹو:فائل

اوٹاوا: بھارت میں منعقد جی 20 اجلاس کے بعد کینیڈا اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھارتی  وزیر اعظم نریندر مودی کو جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران دو طرفہ ملاقاتوں میں سکھوں سمیت مختلف معاملات پر صاف جواب دے دیا تھا۔

مزید پڑھیں: خالصتان ریفرنڈم؛کینیڈا کے وزیراعظم نے مودی کو ٹکا سا جواب دیدیا

کینیڈا کی وزیر تجارت میری این جی نے پہلے سے طے شدہ تجارتی مشن کا دورہ بھارت ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کینیڈا کے تجارتی مشن کو اکتوبر میں بھارت کا دورہ کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں سیاسی پیشرفت پر اعتراضات کے باعث تجارتی معاہدے پر بات چیت روکی گئی ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے حال ہی میں سکھوں کے مظاہروں سے نمٹنے کے لیے کینیڈا پر تنقید کی تھی جس پر کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے انہیں جواب دیا تھا کہ کینیڈا میں ہر شہری کو پرامن احتجاج  اور آزادی رائے کا حق حاصل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔