- مسلم لیگ (ن) نے مخصوص نشستوں پر ٹکٹ کے خواہش مندوں کو ٹاسک دے دیا
- نیا X وائرس، کورونا سے زیادہ مہلک ثابت ہوسکتا ہے، برطانوی ماہرِ صحت
- آٹو انڈسٹری کی بین الاقوامی نمائش میں 6 پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی
- فِلم ’چَکی‘ کے خوفناک گُڈے کو دہشت پھیلانے پر گرفتار کرلیا گیا
- سعودی عرب میں پہلی بار کسی اسرائیلی وزیر کی اعلانیہ آمد
- بابراعظم اے آئی ٹیکنالوجی سے بنی اپنی آوازوں پر حیران
- جماعت اسلامی کا بجلی بلوں میں اضافے پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ
- موٹرسائیکل چوری کے متاثرہ شہری نے گینگ بنا کر 57 وارداتیں کر ڈالیں
- سعودی عرب نے پہلی بار فلسطین میں اپنا سفیرمقرر کردیا
- ایس ای سی پی نے انسداد منی لانڈرنگ ریگولیشنز میں ترامیم متعارف کرادیں
- بنگلادیش میں ڈینگی بخار سے 900 افراد ہلاک
- کیپکو کی نیپرا کو فی یونٹ پیداواری ٹیرف 77 روپے تک کرنے کی درخواست
- بغیر رکے دنیا کا چکر لگانے والے وھیل نما ایئر شپ کا منصوبہ
- ورلڈ کپ کیلئے سری لنکا کے اسکواڈ کا اعلان، اہم اسپنر باہر
- ایشین والی بال ٹورنامنٹ؛ پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر 5 ویں پوزیشن حاصل کرلی
- بھارت میں ایک اور ’ہم جنس پرست جوڑے‘ نے شادی کرلی
- وزن گھٹانے والی خوراک میں بادام شامل کرنا بہترین عمل قرار
- بجلی چوری سے روکنے پر جماعت اسلامی کونسلر کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار
- ٹرمپ کا امریکی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کو پھانسی دینے کا مطالبہ
- پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتیں انتخابات میں حصہ لینے کے لیے آزاد ہیں، وزارت اطلاعات
پرویز الہی ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر اینٹی کرپشن حکام کے حوالے

(فوٹو: فائل)
لاہور / اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے اینٹی کرپشن پنجاب کی درخواست منظور کرتے ہوئے پرویز الہی کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر ان کے حوالے کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں اینٹی کرپشن حکام کی درخواست کی سماعت ہوئی جس میں پرویز الہی کو پیش کیا گیا۔
درخواست دائر ہونے پر پرویز الہی کے وکیل سردار عبدالرازق نے کہا کہ پرویزالٰہی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے اسٹاف کو بھرتی کیا، کیا وزیراعلی اپنا چیف سیکریٹری تعینات نہیں کرسکتا ؟ کل پرویزالٰہی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، کل عدالت نے پرویزالٰہی کو ڈسچارج کیا، وزیراعلی کے پاس اختیار ہے کہ اپنا استاف تعینات کرے۔
وکیل صفائی سردار عبدالرازق نے کہا کہ جنوری سے اب تک سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہا، کمرہ عدالت سے ڈسچارج ہوتے ہیں تو پھر گرفتار کرلیتےہیں، محمد خان نامی شخص کو چیف سیکرٹری تعینات کرنا کہاں سے اختیارات سے تجاوز ہے؟
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ انکوائری بتائیں کب سے شروع ہوئی ہے؟ اس پر وکیل صفائی نے کہا کہ رات کو ڈی جی اینٹی کرپشن بیٹھ کر مقدمہ بناتا رہا ہے، لاہور ہائی کورٹ نے کہا پرویزالٰہی کو گرفتار نہیں کرسکتے، پھر کیسے گرفتاری کررہے؟ کل لاہور کے جج نے پوچھا اور کوئی کیس تو نہیں ان کے خلاف ؟ کل پراسیکیوشن نے جج کو بتایا کہ کوئی مقدمہ پرویزالٰہی کے خلاف نہیں۔
جج نے کہا کہ اور کوئی کیس ہے پرویزالٰہی کے خلاف تو بتا دیں؟ اس پر وکیل نے کہا کہ بتا کر نہیں مقدمات بناتے، گیارہ مقدمات ایسے ہی بنا دیے گئے ہیں۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ بہت افسوس ہوا، حیران کردیا ہے مجھے، پرویزالٰہی کے خلاف اور بھی کوئی مقدمات ہیں تو سامنے لے آئیں، پرویزالٰہی اور ان کے وکلاء کو پانی پلائیں، چائے پلائیں، نفرت انسان سے نہیں، نفرت جرم سے ہے۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اپنے عملے کو پرویزالٰہی کے لیے قہوہ لانے کی ہدایت کردی اور کہا کہ پرویزالٰہی کی صحت کا خیال رکھیں، سب کے لیے آسانیاں پیدا ہوں۔ بعدازاں جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پرویزالٰہی کے رہداری ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے عدالت نے پرویز الٰہی کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔
عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر اینٹی کرپشن حکام کے حوالے کردیا۔
لاہور ہائی کورٹ
قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ نے پرویز الٰہی کو عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ کرنے پر چیف کمشنر اسلام آباد کے قابل ضمانت اور آئی جی اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
جسٹس مرزا وقاص رؤف نے ریمارکس دیے کہ قابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے کے باوجود آئی جی اسلام آباد عدالت پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد نہ کرانے پر متعلقہ ایس پی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔
ڈی پی او اٹک اور سی پی او راولپنڈی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ اپنے سارے کام چھوڑ کر دوسری مرتبہ یہاں آئیں ہیں، مت بھولیے آپ سب کے کیریئر پڑے ہیں۔
سپرنٹنڈنٹ جیل اٹک کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل اٹک کے بھی قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
ڈی پی او اٹک نے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کروا دیا جس پر عدالت نے ڈی پی او اٹک اور سی پی او راولپنڈی کے خلاف جاری شوکاز نوٹس واپس لے لیے۔
پرویز الہی کی اہلیہ، بیٹے اور بہو کی حفاظتی ضمانت منظور
دریں اثنا اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنچاب چوہدری پرویز الہی کی اہلیہ، بیٹے اور بہو کی اینٹی کرپشن لاہور کے مقدمے میں 7 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کے احکامات جاری کردیے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے مقدمے کی سماعت کی۔ درخواست گزار اپنے وکیل کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل نے استدعا کی کہ درخواست گزاروں کو سیاسی انتقام کا سامنا ہے درخواست گزاروں کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے تاکہ متعلقہ ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پرویز الہی کی اہلیہ، بیٹے اور بہو کی 20 ،20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔ پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی، بیٹے راسخ الہی اور بہو زارا علی الہی کی حفاظتی ضمانت منظور کی گئی ہے جو کہ لاہور میں 19 جولائی 2023ء کو درج مقدمہ میں کی گئی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پٹیشنرز کو سات دنوں میں لاہور کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔