- اسلام آباد پولیس چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل سے لے کر روانہ
- مسلم لیگ (ن) نے مخصوص نشستوں پر ٹکٹ کے خواہش مندوں کو ٹاسک دے دیا
- نیا X وائرس، کورونا سے زیادہ مہلک ثابت ہوسکتا ہے، برطانوی ماہرِ صحت
- آٹو انڈسٹری کی بین الاقوامی نمائش میں 6 پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی
- فِلم ’چَکی‘ کے خوفناک گُڈے کو دہشت پھیلانے پر گرفتار کرلیا گیا
- سعودی عرب میں پہلی بار کسی اسرائیلی وزیر کی اعلانیہ آمد
- بابراعظم اے آئی ٹیکنالوجی سے بنی اپنی آوازوں پر حیران
- جماعت اسلامی کا بجلی بلوں میں اضافے پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ
- موٹرسائیکل چوری کے متاثرہ شہری نے گینگ بنا کر 57 وارداتیں کر ڈالیں
- سعودی عرب نے پہلی بار فلسطین میں اپنا سفیرمقرر کردیا
- ایس ای سی پی نے انسداد منی لانڈرنگ ریگولیشنز میں ترامیم متعارف کرادیں
- بنگلادیش میں ڈینگی بخار سے 900 افراد ہلاک
- کیپکو کی نیپرا کو فی یونٹ پیداواری ٹیرف 77 روپے تک کرنے کی درخواست
- بغیر رکے دنیا کا چکر لگانے والے وھیل نما ایئر شپ کا منصوبہ
- ورلڈ کپ کیلئے سری لنکا کے اسکواڈ کا اعلان، اہم اسپنر باہر
- ایشین والی بال ٹورنامنٹ؛ پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر 5 ویں پوزیشن حاصل کرلی
- بھارت میں ایک اور ’ہم جنس پرست جوڑے‘ نے شادی کرلی
- وزن گھٹانے والی خوراک میں بادام شامل کرنا بہترین عمل قرار
- بجلی چوری سے روکنے پر جماعت اسلامی کونسلر کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار
- ٹرمپ کا امریکی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کو پھانسی دینے کا مطالبہ
بھارتی ارب پتی کا فضاؤں میں بیٹی کی شادی کا منصوبہ

فوٹو: انٹرنیٹ
دبئی: بھارت کی ارب پتی پوپلے فیملی فضاؤں میں شادی کی تیاریوں میں مصروف ہے جو عیش و عشرت کی نئی تاریخ رقم کرے گی۔
پوپلے فیملی کی یہ تقریب 24 نومبر کو دبئی میں ہوگی جس کیلئے بوئنگ 747 کو خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔ تقریب میں بالی ووڈ اور ہالی وڈ کی مشہور شخصیات، معززین، دوست اور فیملی کے افراد سمیت 1000 سے زائد مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔
مہمانوں کو لیکر بوئنگ 747 طیارہ دبئی سے ٹیک آف کرے گا اور 3 گھنٹے تک سفر کے لیے عمان جائے گا۔ شادی سکھ روایات اور رسومات کے مطابق انجام دی جائے گی۔
دلہن ودھی کے والد دلیپ پوپلے کا کہنا ہے کہ میں اپنی بیٹی کی شادی کو 2023 کی سب سے مشہور شادی بنانا چاہتا ہوں۔ آسمان میں دولہا اور دلہن سکھ رسومات کے مطابق شادی کی رسومات ادا کریں گے, چونکہ آگ کے ساتھ کچھ رسومات طیارے میں نہیں کی جا سکتیں، اس لیے وہ شادی کے دن بعد میں ہوٹل میں ادا کی جائیں گی۔
دلیپ پوپلے نے مزید کہا کہ اس نے خلا میں اپنی بیٹی یا بیٹے کی شادی کا اہتمام کرنے کا خواب بھی دیکھا تھا لیکن وہ ٹیکنالوجی کا انتظار کریں گے کہ وہ ایسا ہونے دے۔
انہوں نے کہا کہ اس عظیم الشان شادی کو گنیز ورلڈ ریکارڈ میں داخلے کے طور پر بھیجا جائے گا کیونکہ یہ اس خطے میں آسمان پر ہونے والی اپنی نوعیت کی پہلی شادی ہے۔ واضح رہے کہ پوپلے خاندان متحدہ عرب امارات اور بھارت میں زیورات اور ہیروں کی دکانوں کا مالک ہے۔
متحدہ عرب امارات اس سے پہلے بھی بھارت کی دولت مند شخصیات کی پر تعیش شادیوں کی میزبانی کرتا رہا ہے جس میں بزنس مین، بالی ووڈ کے سپر اسٹارز، سیاست دان اور بیوروکریٹس شریک ہوتے ہیں۔ یہ شادیاں عام طور پر ایک ہفتے کی تقریبات پر مشتمل ہوتی ہیں جس میں مختلف ممالک سے سیکڑوں مہمانوں کو مدعو کیا جاتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔