- 6 ماہ میں پی آئی اے کے نقصانات 60 ارب 71 کروڑ سے بڑھ گئے
- سپریم کورٹ نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی پر اہم فیصلہ جاری کردیا
- وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک
- بنگلہ دیش نے بھی ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کردیا، تمیم اقبال شامل نہ ہوسکے
- چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک سے اڈیالہ جل منتقل کردیا گیا
- مسلم لیگ (ن) نے مخصوص نشستوں پر ٹکٹ کے خواہش مندوں کو ٹاسک دے دیا
- نیا X وائرس، کورونا سے زیادہ مہلک ثابت ہوسکتا ہے، برطانوی ماہرِ صحت
- آٹو انڈسٹری کی بین الاقوامی نمائش میں 6 پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی
- فِلم ’چَکی‘ کے خوفناک گُڈے کو دہشت پھیلانے پر گرفتار کرلیا گیا
- سعودی عرب میں پہلی بار کسی اسرائیلی وزیر کی اعلانیہ آمد
- بابراعظم اے آئی ٹیکنالوجی سے بنی اپنی آوازوں پر حیران
- جماعت اسلامی کا بجلی بلوں میں اضافے پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ
- موٹرسائیکل چوری کے متاثرہ شہری نے گینگ بنا کر 57 وارداتیں کر ڈالیں
- سعودی عرب نے پہلی بار فلسطین میں اپنا سفیرمقرر کردیا
- ایس ای سی پی نے انسداد منی لانڈرنگ ریگولیشنز میں ترامیم متعارف کرادیں
- بنگلادیش میں ڈینگی بخار سے 900 افراد ہلاک
- کیپکو کی نیپرا کو فی یونٹ پیداواری ٹیرف 77 روپے تک کرنے کی درخواست
- بغیر رکے دنیا کا چکر لگانے والے وھیل نما ایئر شپ کا منصوبہ
- ورلڈ کپ کیلئے سری لنکا کے اسکواڈ کا اعلان، اہم اسپنر باہر
- ایشین والی بال ٹورنامنٹ؛ پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر 5 ویں پوزیشن حاصل کرلی
موسمیاتی تبدیلیاں ایڈز، ٹی بی اور ملیریا کے خاتمے کی راہ میں بڑا چیلنج

فوٹو: فائل
ایڈز، ٹی بی اور ملیریا جیسی مہلک بیماریوں کے خلاف برسرپیکار عالمی ادارے’ دی گلوبل فنڈ ‘ نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیاں ان خطرناک متعدی امراض پر قابو پانے کیلیے کی جانےو الی کوششوں کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔
رپورٹ برائے سال 2023 میں عالمی ادارے نے کہا ہے کہ اگرچہ کووڈ 19 کے بعد ان تین مہلک متعدی بیماریوں کے خلاف کی جانے والی کوششیں پھر سے پرانی سطح پر آگئی ہیں تاہم موسمیاتی تبدیلیوں اور مختلف خطوں میں جاری تصادم اور جنگی صورتحال 2030تک ایڈز، ٹی بی اور ملیریا کو ختم کرنے کے ہدف کی راہ میں بڑا چیلنج بن گئی ہے۔
دی گلوبل فنڈ کی رپورٹ کے مطابق ماحولیاتی یا موسمیاتی تبدیلیاں ملیریا کے پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ براعظم افریقا کے وہ علاقے جو انتہائی سرد ہونے کی وجہ سے ملیریا سے محفوظ تھے وہاں اب درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے اس بیماری کا پھیلاؤ دیکھا جارہا ہے۔
اس کےساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آنےو الے سیلاب اور طوفان نہ صرف متعدی امراض میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں بلکہ ان کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں طبی خدمات کی فراہمی بھی متاثر ہورہی ہے۔
عالمی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوڈان، یوکرین، افغانستان اور میانمار جیسے علاقوں میں خانہ جنگی اور داخلی تصادم کی صورتحال کی وجہ سے متاثرہ آبادیوں تک طبی کارکنان کا پہنچنا مشکل ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں یہاں بہت سی آبادیاں علاج معالجے کی سہولت سے محروم ہیں۔
بہرحال ان تمام رکاوٹوں اور مشکلات کے باوجود ان خطرناک امراض کے خلاف جنگ میں کچھ اہم کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔ 2022 میں گلوبل فنڈکے تحت ٹی بی کے 67 لاکھ مریضوں کا علاج کیا گیا۔ یہ تعداد 2021 کے مقابلے میں 14 لاکھ مریض زیادہ ہے۔
گذشتہ برس گلوبل فنڈ نے ایچ آئی وی سے متاثرہ تقریباً ڈھائی کروڑ افراد کو علاج کی سہولت فراہم کی، اور ملیریا کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے 22 کروڑ مچھردانیاں تقسیم کیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔