خیبرپختونخوا کی خاتون پولیس افسر کے لیے عالمی ایوارڈ

ویب ڈیسک  پير 18 ستمبر 2023
فوٹو: ایکسپریس

فوٹو: ایکسپریس

 پشاور: خیبرپختونخوا کی خاتون پولیس افسر سونیا شمروز نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق  سونیا شمروز کو نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں منعقدہ  انٹرنیشنل  ویمن ان پولیسنگ کانفرنس 2023 میں  پولیس آفیسر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا۔

سونیا شمروز ڈی پی بٹگرام  اور ڈی پی او چترال  کے عہدوں پر فرائض انجام دے چکی ہیں۔

چترال میں  تعیناتی کے دوران انہوں نے خواتین پر تشدد کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کی تھی جس کے لیے انہیں عالمی سطح پر سراہا گیا  تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔