- آٹو انڈسٹری کی بین الاقوامی نمائش میں 6 پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی
- فِلم ’چَکی‘ کے خوفناک گُڈے کو دہشت پھیلانے پر گرفتار کرلیا گیا
- سعودی عرب میں پہلی بار کسی اسرائیلی وزیر کی اعلانیہ آمد
- بابراعظم اے آئی ٹیکنالوجی سے بنی اپنی آوازوں پر حیران
- جماعت اسلامی کا بجلی بلوں میں اضافے پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ
- موٹرسائیکل چوری کے متاثرہ شہری نے گینگ بنا کر 57 وارداتیں کر ڈالیں
- سعودی عرب نے پہلی بار فلسطین میں اپنا سفیرمقرر کردیا
- ایس ای سی پی نے انسداد منی لانڈرنگ ریگولیشنز میں ترامیم متعارف کرادیں
- بنگلادیش میں ڈینگی بخار سے 900 افراد ہلاک
- کیپکو کی نیپرا کو فی یونٹ پیداواری ٹیرف 77 روپے تک کرنے کی درخواست
- بغیر رکے دنیا کا چکر لگانے والے وھیل نما ایئر شپ کا منصوبہ
- ورلڈ کپ کیلئے سری لنکا کے اسکواڈ کا اعلان، اہم اسپنر باہر
- ایشین والی بال ٹورنامنٹ؛ پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر 5 ویں پوزیشن حاصل کرلی
- بھارت میں ایک اور ’ہم جنس پرست جوڑے‘ نے شادی کرلی
- بجلی چوری سے روکنے پر جماعت اسلامی کونسلر کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار
- ٹرمپ کا امریکی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کو پھانسی دینے کا مطالبہ
- پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتیں انتخابات میں حصہ لینے کے لیے آزاد ہیں، وزارت اطلاعات
- مستقبل قریب میں ملکی سیاست میں فوج کا کردار برقرار رہے گا، نگراں وزیراعظم
- کے پی پولیس کے دو اہلکار بھتہ خوری پر گرفتار، جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے
- نواز شریف کی گرفتاری سے متعلق میرے بیان کو سیاسی رنگ دیا گیا، نگراں وزیر داخلہ
ون ڈے رینکنگ؛ نمبر ون ٹیم کی دوڑ پوری شدت سے جاری

بھارت نے اگر آسٹریلیا کو کلین سوئپ کر دیا تو پاکستان کو پیچھے جانا پڑے گا (فوٹو: ٹوئٹر)
کراچی: ون ڈے ٹیم رینکنگ میں ورلڈ کپ سے قبل نمبر ون کی دوڑ پوری شدت سے جاری ہے۔
ون ڈے رینکنگ میں مسلسل تبدیلیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں، آسٹریلیا نے ٹاپ پوزیشن پر مختصر قیام کیا،اس کے بعد پاکستان نے ایک بار پھر نمبر ون کا اعزاز حاصل کرلیا، گرین شرٹس اگرچہ ایشیا کپ سپر فور راؤنڈ میں بھارت اورپھر سری لنکا سے شکست کھا کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئے تھے مگر ماضی کے مثبت نتائج ٹاپ پوزیشن پر دوبارہ کھینچ لائے۔
بابرالیون کی جگہ بھارتی ٹیم نمبر ون پوزیشن پرفائز ہوتی اگر اسے سپر فور راؤنڈ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں غیرمتوقع طور پر شکست کا منہ نہ دیکھنا پڑتا، اس ناکامی نے بلو شرٹس کو تیسرے نمبر پر پہنچادیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر واپس آگیا
پاکستانی سائیڈ دوسرے نمبر پر پہنچ گئی مگر ابھی رینکنگ کے ٹاپ پر اکھاڑ پچھاڑ ہونا باقی تھی، اس لیے بھارت کے سری لنکا کو شکست دے کر ایشیائی چیمپئن بننے کے باوجود گرین شرٹس کو ٹاپ پر پہنچنے کا موقع مل گیا اس کی وجہ آسٹریلیا کی پانچویں ون ڈے میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست بنی۔
کینگروز کو اس سیریز میں2-3سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا، اس شکست نے آسٹریلوی ٹیم کو ون ڈے رینکنگ میں تیسرے نمبر پر پہنچا دیا ، اس کے پوائنٹس کی تعداد بھی اب 113 ہوگئی ہے، اگرچہ پاکستان اور بھارت کے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد ایک جیسی 115 ہی ہے تاہم گرین شرٹس اعشاریائی پوائنٹس کی وجہ سے ٹاپ پر موجود ہیں۔
بھارت کے پاس ورلڈ کپ سے قبل ٹاپ پوزیشن پر پہنچنے کا موقع موجود ہے، مقصد کے حصول کیلیے اسے 22 ستمبر سے اپنے ملک میں آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والی 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کرنا ہوگا۔ اس سیریز کا پہلا میچ جمعے کو موہالی میں کھیلا جائے گا، دوسرا 24 ستمبر کو اندور اور تیسرا 26 تاریخ کو راجکوٹ میں شیڈول ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔