- اسلام آباد پولیس چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل سے لے کر روانہ
- مسلم لیگ (ن) نے مخصوص نشستوں پر ٹکٹ کے خواہش مندوں کو ٹاسک دے دیا
- نیا X وائرس، کورونا سے زیادہ مہلک ثابت ہوسکتا ہے، برطانوی ماہرِ صحت
- آٹو انڈسٹری کی بین الاقوامی نمائش میں 6 پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی
- فِلم ’چَکی‘ کے خوفناک گُڈے کو دہشت پھیلانے پر گرفتار کرلیا گیا
- سعودی عرب میں پہلی بار کسی اسرائیلی وزیر کی اعلانیہ آمد
- بابراعظم اے آئی ٹیکنالوجی سے بنی اپنی آوازوں پر حیران
- جماعت اسلامی کا بجلی بلوں میں اضافے پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ
- موٹرسائیکل چوری کے متاثرہ شہری نے گینگ بنا کر 57 وارداتیں کر ڈالیں
- سعودی عرب نے پہلی بار فلسطین میں اپنا سفیرمقرر کردیا
- ایس ای سی پی نے انسداد منی لانڈرنگ ریگولیشنز میں ترامیم متعارف کرادیں
- بنگلادیش میں ڈینگی بخار سے 900 افراد ہلاک
- کیپکو کی نیپرا کو فی یونٹ پیداواری ٹیرف 77 روپے تک کرنے کی درخواست
- بغیر رکے دنیا کا چکر لگانے والے وھیل نما ایئر شپ کا منصوبہ
- ورلڈ کپ کیلئے سری لنکا کے اسکواڈ کا اعلان، اہم اسپنر باہر
- ایشین والی بال ٹورنامنٹ؛ پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر 5 ویں پوزیشن حاصل کرلی
- بھارت میں ایک اور ’ہم جنس پرست جوڑے‘ نے شادی کرلی
- وزن گھٹانے والی خوراک میں بادام شامل کرنا بہترین عمل قرار
- بجلی چوری سے روکنے پر جماعت اسلامی کونسلر کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار
- ٹرمپ کا امریکی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کو پھانسی دینے کا مطالبہ
سرفراز کا بیٹ خوب رنز اگلنے لگا، ناقابل شکست سنچری

بولرز تختہ مشق بن گئے،اسد شفیق، کامران اورعبدالفصیح کی بھی تھری فیگراننگز۔ فوٹو: پی سی بی
کراچی: قائد اعظم ٹرافی کے دوسرے راؤنڈ میں بیٹرز نے بولرز کو تختہ مشق بنالیا، کراچی وائٹس کے کپتان سرفراز احمد کا بیٹ خوب رنز اگلنے لگا، انھوں نے ناقابل شکست سنچری بنائی۔
پنڈی اسٹیڈیم میں میچ کے تیسرے دن کراچی وائٹس نے203 رنز 5 وکٹ سے اننگز کو آگے بڑھایا، سرفراز احمد نے 13 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے128 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، یہ ان کی 15ویں فرسٹ کلاس سنچری شمار ہوئی،انھوں نے گذشتہ میچ کی دونوں اننگز میں ففٹیز بنائی تھیں۔
اسد شفیق نے108 رنز اسکور ناٹ آؤٹ کی صورت میں اپنی 29 ویں فرسٹ کلاس سنچری بنائی،سرفراز اور اسدنے چھٹی وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں 234 رنز جوڑے، دن کے اختتام پر فیصل آباد نے جوابی اننگز میں 63 رنز پر 6 وکٹیں گنوا دیں، آفتاب ابراہیم نے 14رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ اسکواڈ میں سرفراز کی ٹیم میں شمولیت پر آوازیں اٹھنا شروع
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں راولپنڈی سے میچ میں لاہور وائٹس نے 3 وکٹ 407 رنز پر اننگز ڈیکلئیرڈ کردی، جواب میں راولپنڈی نے ایک وکٹ پر232 رنز بنا لیے، عبدالفصیح 113 اور اشفاق احمد51 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں، دونوں نے دوسری وکٹ کیلیے 125 کی پارٹنر شپ بنالی، اس سے قبل عبدالفصیح اور حسن رضا نے پہلی وکٹ کے لیے 107 رنزجوڑے تھے۔
شعیب اختر اسٹیڈیم پنڈی میں ملتان سے میچ میں پشاورکی ٹیم پہلی اننگز میں 263 رنزبناکرمیدان بدر ہوگئی، کامران غلام نے 117 رنز بنائے، سراج الدین نے 4 شکار کیے، ایبٹ آباد میں لاہور بلوز کیخلاف فاٹا نے دوسری اننگز میں 4 وکٹ پر 127 رنزبنالیے، سلمان خان 66 رنز کے ساتھ کریز پر ہیں۔
اس سے قبل لاہور بلوز کی ٹیم پہلی اننگز میں 314 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، وقاص احمد53 رنز بناکر نمایاں رہے، قاسم اکرم نے 51 رنزاسکور کیے، عاکف جاوید اور ایمل خان نے 3،3 وکٹیں اڑائیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔