ایشین گیمز والی بال ٹورنامنٹ میں پاکستان کی پہلی فتح

اسپورٹس رپورٹر  منگل 19 ستمبر 2023
فوٹو : ٹویٹر

فوٹو : ٹویٹر

  کراچی: ایشین گیمز والی بال ٹورنامنٹ میں پاکستان نے منگولیا کو شکست دے دی۔

موصول اطلاعات کے مطابق چین میں ہونے والے 19 ویں ایشین گیمز کے والی بال ٹورنامنٹ میں پاکستان نے کامیاب آغاز کیا۔

پول ڈی کے میچ میں قومی ٹیم نے منگولیا کو 0-3سے شکست دے دی۔ پاکستان نے پہلا گیم 17 -25 سے جیتنے کے بعد دوسرے گیم میں 19 -25 سے کامیابی حاصل کی جبکہ تیسرے گیم میں 20- 25 سے کامیابی اپنے نام کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔