رجنی کانت کو ورلڈ کپ کا گولڈن ٹکٹ مل گیا

ویب ڈیسک  منگل 19 ستمبر 2023
رجنی کانت ورلڈ کپ میچز میں ہمارے خصوصی مہمان ہوں گے، بی سی سی آئی:فوٹو:سوشل میڈیا

رجنی کانت ورلڈ کپ میچز میں ہمارے خصوصی مہمان ہوں گے، بی سی سی آئی:فوٹو:سوشل میڈیا

 ممبئی: بھارت کے لیجنڈ اداکار رجنی کانت بھی گولڈن ٹکٹ پر ورلڈ کپ کے میچز دیکھیں گے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی) نے اپنے سوشل میڈیا پر رجنی کانت کی ورلڈکپ کے گولڈن ٹکٹ کے ساتھ تصویر شئیر کردی۔

https://x.com/BCCI/status/1704038875625095315?s=20

بی سی سی کا پوسٹ میں کہنا تھا کہ لیجنڈری رجنی کانت  اپنی بے مثال اداکاری کے ذریعے زبان اور کلچرل سے بالاتر ہوکر کروڑوں دلوں پر راج کرتے ہیں۔ وہ کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے میچز میں ہمارے خصوصی مہمان کے طورپر میچز دیکھیں گے۔ رجنی کانت کو ورلڈ کپ کا گولڈن ٹکٹ پیش کیا گیا ہے۔

رجنی کانت کو گولڈن ٹکٹ بی سی سی آئی کے سیکریٹری  اورایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ جے شاہ نے گولڈن ٹکٹ پیش کیا۔ اس سے قبل بی سی سی آئی بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کو بھی گولڈ ٹکٹ پیش کرچکا ہے۔

مزید پڑھیں: امیتابھ بچن گولڈن ٹکٹ پر ورلڈ کپ میچز دیکھیں گے

ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہوگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو ہالینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔