- جامعہ کراچی کے اساتذہ و ملازمین کیلئے ایم فل اور پی ایچ ڈی کی فیسیں معاف
- مریضوں کی بینائی جانے کا معاملہ، پنجاب حکومت نے اویسٹن انجکشن پر پابندی لگادی
- اٹک جیل انتظامیہ نے عمران خان کو عدالت پیش کرنے سے معذوری ظاہر کردی
- عمرعطا بندیال کے فون پر جسٹس طارق مسعود ناراض ہوگئے تھے، اہم تفصیلات سامنے آگئیں
- این ای ڈی انٹری ٹیسٹ کے نتائج نے سندھ میں معیارتعلیم کی قلعی کھول دی
- کراچی میں چپ تعزیہ جلوسوں کے موقع پر متبادل روٹس کا اعلان
- اسرائیل سے تعلقات؛ قوم اور فلسطین کے مفاد کو مد نظر رکھا جائے گا، وزیرخارجہ
- بھارت نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی
- بلغاریہ کے انٹرنیشنل پارک کا ایک گوشہ فلسطین کے نام سے منسوب
- گلوبل ویٹرنز کپ میں پاکستان کی مسلسل چوتھی فتح
- بھارت نے کینیڈین شہریوں کیلئے ویزوں کا اجرا معطل کردیا
- عمران خان کے بغیر بھی انتخابات ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم
- ایران میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں داعش کے 28 ارکان گرفتار
- ہوائی جہاز میں دوران سفر ’سورہی‘ خاتون مسافر مُردہ نکلیں
- کراچی اور لاہور میں طیاروں کو جی پی ایس سگنلز ملنے میں دشواری
- محمد آصف کی تنقید کے بعد بابراعظم کے والد کا ردعمل بھی آگیا
- سندھ میں ڈینگی کے مزید 17 کیسز رپورٹ
- ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیمیں کون ہوں گی؟ ہاشم آملہ نے بتادیا
- نواب شاہ ؛ بجلی چوری میں معاونت پر دو ایس ڈی اوز اور دو لائن مین معطل
- لوگ جسمانی صحت سے زیادہ ذہنی صحت کے لیے ورزش کرتے ہیں، سروے
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مزید گھٹ گئی

(فوٹو: فائل)
کراچی: انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آگئی۔
ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے میں ذخائر کی برآمدگی کیلئے متعلقہ اداروں کی گھروں پر چھاپے مارنے کی حکمت عملی اختیار کرنے اطلاعات کے باعث منگل کو بھی ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر بیک فٹ پر رہا جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 295 روپے جبکہ اوپن ریٹ 297 روپے سے بھی نیچے آگئے ہیں۔
انٹربینک مارکیٹ میں وقفے وقفے سے درآمدی نوعیت کی ڈیمانڈ کے سبب ڈالر کی قدر میں اتارچڑھاو بھی دیکھا گیا جس سے ایک موقع پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قمیت 1 روپے 65 پیسے کی کمی سے 294 روپے 30 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا انٹربینک ریٹ 1 روپے 05 پیسے کی کمی سے 294 روپے 90 پیسے پر بند ہوا۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر 1 روپے کی کمی سے 296 روپے پر بند ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکس چینج کمپنیوں سے موصول ہونے والے ڈیٹا سے ایسے گھروں کی نشاندہی ہوگئی ہے جہاں مافیا نے ڈالر کے ذخائر چھپائے رکھے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ اداروں کے پاس ڈالر کی غیر معمولی خریداروں کی فہرست بھی موجود ہے جسکی بنیاد پر متعلقہ ادارے گھروں پر ٹارگٹڈ چھاپہ مار کارروائیاں کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، معلوم ہوا ہے کہ گھروں میں ڈالر کے ذخائر چھپانے والوں کو سزائیں دینے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
واضح رہے ڈالر مافیا کے خلاف جاری کریک ڈاؤن سے گذشتہ دو ہفتوں میں ڈالر کی نسبت روپے کی قدر میں 4فیصد کا اضافہ ہوا اور روپیہ کی قدر میں مجموعی طور پر 12روپے 19پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں یکم ستمبر سے اب تک ڈالر 32روپے سستا ہوچکا ہے جو یکم ستمبر کو ڈالر 328 روپے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا، اس طرح سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کے درمیان ڈالر کی قدر کا فرق 1روپے 10پیسے کی سطح پر آگیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔