- اسرائیل سے تعلقات؛ قوم اور فلسطین کے مفاد کو مد نظر رکھا جائے گا، وزیرخارجہ
- بھارت نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی
- بلغاریہ کے انٹرنیشنل پارک کا ایک گوشہ فلسطین کے نام سے منسوب
- گلوبل ویٹرنز کپ میں پاکستان کی مسلسل چوتھی فتح
- بھارت نے کینیڈین شہریوں کیلئے ویزوں کا اجرا معطل کردیا
- عمران خان کے بغیر بھی انتخابات ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم
- ایران میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں داعش کے 28 ارکان گرفتار
- ہوائی جہاز میں دوران سفر ’سورہی‘ خاتون مسافر مُردہ نکلیں
- کراچی اور لاہور میں طیاروں کو جی پی ایس سگنلز ملنے میں دشواری
- محمد آصف کی تنقید کے بعد بابراعظم کے والد کا ردعمل بھی آگیا
- سندھ میں ڈینگی کے مزید 17 کیسز رپورٹ
- ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیمیں کون ہوں گی؟ ہاشم آملہ نے بتادیا
- نواب شاہ ؛ بجلی چوری میں معاونت پر دو ایس ڈی اوز اور دو لائن مین معطل
- لوگ جسمانی صحت سے زیادہ ذہنی صحت کے لیے ورزش کرتے ہیں، سروے
- ٹِک ٹاک نے گوگل سرچ کی آزمائش شروع کر دی
- معلم کے تشدد سے زخمی ہونے والا زیرِعلاج لڑکا دم توڑ گیا
- اسلام آباد ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے 5 دن کیلیے بند رہے گا
- بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری؛ 18 روز کے دوران 3674 مقدمات درج
- کالج سے بیدخلی کا چھپانے کیلیے ماں کو قتل کرنے والی طالبہ پر فرد جرم عائد
- کراچی میں طیاروں پر لیزر لائٹس مارنے کے واقعات میں پھر اضافہ
نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والا ہر کردار اپنے انجام کو پہنچ گیا، مریم نواز

(فوٹو: فائل)
لاہور: مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور مرکزی آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والا ہر ایک کردار گھر نہیں گیا بلکہ قدرت نے اُسے اپنے انجام پر پہنچا دیا۔
لاہور کے نجی ہوٹل میں منعقدہ پارٹی پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ’نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والا شخص ذلت اور رسوائی کے ساتھ اپنے انجام کو پہنچا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ہر بار یہ کہا گیا نوازشریف کی سیاست ختم اور پارٹی ختم ہوگئی، وہ عمر بھر کیلیے نااہل اور سیاست میں غیر ضروری ہوگئے ہیں۔ مگر قدرت نے ایسے سارے سازشیوں کو مارک کر کے رکھا اور پھر ایک ایک کر کے انجام کو پہنچایا۔
مریم نواز نے کہا کہ ’نواز شریف تمام بحرانوں میں مرد بحران ٹھہرے، انہوں نے بہت اتار چڑھاؤ دیکھے مگر ہمیشہ اچھا کم بیک کیا‘۔
نواز شریف کی وطن واپسی، شیڈول میں تبدیلی
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے شیڈول کو تبدیل کردیا ہے، جس کے مطابق ایئرپورٹ پر نواز شریف کا استقبال صرف مرکزی قیادت کرے گی اور پارٹی کارکنان ایئرپورٹ نہیں پہنچیں گے اور نہ ہی نواز شریف ریلی کی صورت میں داتا دربار یا مینار پاکستان جائیں گے۔
لیگی ذرائع کے مطابق نواز شریف کو ایئرپورٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر مینار پاکستان جلسہ گاہ پہنچایا جائے گا جہاں کارکنان اور عہدیداران استقبال کریں گے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف ایک ماہ لندن میں گزارنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔