تمام ملازمین ازخود بے روزگاری انشورنس کرائیں ورنہ جرمانہ ہوگا؛ متحدہ عرب امارات

ویب ڈیسک  منگل 19 ستمبر 2023
 بیروزگاری انشورنس میں رجسٹریشن نہ کروانے والوں پر 400 درہم جرمانہ ہوگا

بیروزگاری انشورنس میں رجسٹریشن نہ کروانے والوں پر 400 درہم جرمانہ ہوگا

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات نے نجی اداروں میں کام کرنے والے تمام ملازمین کو بے روزگاری انشورنس کرانے کا حکم دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ہیومن ریسورسس کی وزارت نے تمام ملازمین کو یکم اکتوبر تک بے روزگاری انشورنس کرانے کی ہدایت کی ہے۔

ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ بیروزگاری انشورنس میں رجسٹریشن نہ کروانے والوں پر 400 درہم جرمانہ ہوگا۔

متحدہ عرب امارات میں بیروزگاری انشورنس رواں برس کے پہلے روز متعارف کرائی گئی تھی جس کے تحت نوکری پیشہ ہر شخص کو اپنی بیروزگاری انشورنس خود کرانا تھی۔

انشورنس کرانے والے کو ملازم کو نوکری ختم ہونے کی صورت میں 3 ماہ تک ایک معقول رقم دی جائے گی تاکہ وہ گزر بسر کرسکے۔

تاہم اب تک لاکھوں ملازمین نے بیروزگاری انشورنس نہیں کروائی ہے جس کے باعث اب حکومت نے یکم اکتوبر تک کا وقت دیکر رجسٹریشن نہ کروانے پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔