کراچی، پیشی پر آئے قیدی عدالتی احاطے میں منشیات استعمال کرنے لگے

کورٹ رپورٹر  بدھ 20 ستمبر 2023
فوٹو اسکرین گریپ

فوٹو اسکرین گریپ

  کراچی:  جیل سے سٹی کورٹ لائے گئے قیدیوں کی عدالتی احاطے میں منشیات کے استعمال کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

جیل پولیس نے مختلف جرائم میں ملوث قیدیوں کو سٹی کورٹ میں پیش کیا جہاں پولیس کی موجودگی کے باوجود قیدی دھڑلے سے منشیات کا استعمال کرتے رہے اور انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں تھا۔

اس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کم عمر قیدی منشیات استعمال کررہے ہیں۔ تاہم ویڈیوز بنتی دیکھ کر نشہ کرنے والے قیدی باتھ روم میں چلے گئے۔

ویڈیو میں باتھ روم کے دروازے پر کورٹ پولیس اہلکار کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ایس-پی کورٹ پولیس نے سختی سے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے فوٹیج میں نظر آنے والے اہلکار کو معطل کر کے محکمہ جاتی انکوائری کا آغاز کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔