کراچی؛ عائشہ منزل کے قریب ٹریفک حادثے میں شوہر جاں بحق، اہلیہ زخمی

اسٹاف رپورٹر  بدھ 20 ستمبر 2023
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

  کراچی: عائشہ منزل کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ اہلیہ زخمی ہوگئی۔

متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی ، ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 60 سالہ یاسین کے نام سے کی گئی جبکہ اس کی زخمی ہونے والی اہلیہ 50 سالہ روشن کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی موٹر سائیکل پر سوار تھے، حادثہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔