- بھارت کی چار ریاستوں کے انتخابی نتائج: بی جے پی نے 3 میں میدان مارلیا
- غزہ کی جنگ سرحدوں سے باہر نکل سکتی ہے جس کی کوئی حد نہیں ہوگی، نگراں وزیراعظم
- اسرائیل غزہ میں عام شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنائے، امریکا
- پاکستانی اسکول نے کوپ 28 کانفرنس میں ایک لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا
- مستقبل میں ملکی ضروریات کیلئے پانی کی دستیابی بڑا چیلنج ہے، نگراں وزیراعظم
- سیاسی انتقام ہارگیا،اب مہنگائی اورمعاشی بدحالی کوشکست دینی ہے،شہبازشریف
- کراچی میں اغواء برائے تاوان میں ملوث 3 پولیس اہلکار گرفتار
- حافظ نعیم کا پولیس افسران کے جرائم میں ملوث ہونے پر سخت اظہار تشویش
- کراچی؛ جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنیوالا مسافر آف لوڈ
- امریکا میں خوبصورت جزیرہ صرف 25 لاکھ ڈالرز میں برائے فروخت
- 2050 تک 1 ارب سے زائد افراد ہڈیوں کے امراض میں مبتلا ہوجائیں گے
- فضائی آلودگی کے سبب 51 لاکھ سے زائد اضافی اموات کا انکشاف
- پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان
- امریکی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کی حق میں احتجاج
- لاہور؛ کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کا خاتون پرڈنڈوں سے تشدد
- پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں کئی تقاضے ادھورے رہ گئے، متعدد قانونی خامیاں موجود
- عمران نے اپنی کرسی زرداری کے تراشے ہیرے کے حوالے کردی، خواجہ آصف
- پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کو شکست دیدی
- ٹریفک پولیس پنجاب کا ریکارڈ، ایک دن میں 74 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری
- فلپائن کے چرچ میں بم دھماکا؛ 4 افراد ہلاک اور 50 زخمی
کراچی میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بڑی کارروائی، ڈیڑھ ارب کی غذائی اجناس برآمد

فوٹو ایکسپریس
کراچی: شہر قائد کے علاقے ماڑی پور میں سیکیورٹی اداروں اور ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کر کے ڈیڑھ ارب روپے کی غذائی اجناس برآمد کرلیں جنہیں بلوچستان کے راستے افغانستان اسمگل ہونا تھا۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ہدایت پر سکیورٹی اداروں اور ضلعی انتظامیہ نے اجناس کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے۔ اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے اور ادارے غیر قانونی گوداموں میں چھپائے گئے اجناس کی برآمدگی کیلئے خفیہ اطلاعات پر مشترکہ ٹیمیں آپریشنز کررہی ہیں ۔
ذرائع کے مطابق ماڑی پور کے علاقے میں ایک بڑی کارروائی کے دوران دو لاکھ سے زائد چینی و دیگر اجناس کی چھپائی گئی بوریاں برآمد کی گئی ہیں، مذکورہ اجناس غیر قانونی طور پر افغانستان اسمگل کیا جانا تھا۔ ذرائع کے مطابق حساس ادارے ، پولیس اور ڈی سی کیماڑی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گودام سے ڈیڑھ ارب روپے مالیت کی چینی ، کالے اور سفید چنے کی 2 لاکھ بوریاں برآمد کرلیں۔
ماڑی پور کے علاقے موچکو میں گودام پر چھاپہ مار کاروائی کی، جس کے دوران گودام سے چینی کی لاکھوں بوریاں برآمد کی گئی ہیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق برآمد کی گئی اشیاء کے مالیت ڈیڑھ ارب روپے سے زائد ہے، چھاپے کے دوران مکئی ،سفید اور کالے چنوں کی بوریاں بھی برآمد کی گئیں جو کہ ایک گودام میں محفوظ کرکے رکھی گئی تھیں۔
ڈی سی کیماڑی اور ان کی ٹیم نے کاروائی کے بعد گودام کو سیل کر دیا جبکہ چھاپہ مار کارروائی میں گودام پر کام کرنے والے چار افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے گودام کے مالکان کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔
ڈپٹی کمشنر جنید اقبال خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مصنوعی بحران پیدا کرنے کیلئے یہ ذخیرہ اندوزی کی گئی تھی ، چھاپے میں ایک لاکھ چینی کی بوریاں ، ایک لاکھ کالے اور سفید چنے کی بوریاں برآمد کی گئی ہیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ماڑی پور ریاض احمد شیخ نے گودام کو سیل کردیا ہے۔
اس حوالے سے ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ کا کہنا ہے کہ حساس ادارے کی اطلاع پر ڈی سی کیماڑی کے ساتھ موچکو تھانے کی حدود میں ایک بڑے گودام پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔ گودام کے مالکان کی شناخت ہوچکی ہے جنہیں جلد گرفتار کیا جائے گا ، چھاپے میں گودام پر کام کرنے والے چار افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔