ملکہ ترنم نورجہاں کی 97 ویں سالگرہ

ویب ڈیسک  جمعرات 21 ستمبر 2023
آج نور جہاں کا 97واں یومِ پیدائش منایا جارہا ہے: فوٹو ویب ڈیسک

آج نور جہاں کا 97واں یومِ پیدائش منایا جارہا ہے: فوٹو ویب ڈیسک

 لاہور: سروں کی ملکہ ترنم اور نامورگلوکارہ نور جہاں کی آج 97 ویں سالگرہ پے، آج بھی ملکہ ترنم کی پُرکشش شخصیت اور آواز کا ہر کوئی دیوانہ ہے۔

بابا بلھے شاہ کی نگری قصور میں 21 ستمبر 1923 کو آنکھ کھولنے والی اللہ وسائی نے بڑے ہو کر نور جہاں کے نام سے شہرت پائی۔

نور جہاں نے سدا بہار آواز کے ساتھ بچپن میں ہی گلوکاری اور اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور 74 سالہ کیرئیر میں مختلف زبانوں میں تقریباً 20 ہزار سے زائد گیتوں کو اپنی آواز سے یادگار بنایا۔

انہوں نے جہاں ان گنت مقبول گیت گائے، وہیں 40 کے قریب فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔

عظیم فنکارہ اور گلوکارہ نے جہاں اپنے گیتوں سے پاکستان کا نام دنیا بھرمیں روشن کیا وہیں اپنے جنگی نغموں سے عوام اور فوجی جوانوں کا خون گرمائے رکھا۔

ملکہ ترنم نور جہاں کو فنی خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز اور ستارہ امتیاز سمیت متعدد ملکی اور غیرملکی ایوارڈز سے نوازا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔