- گوگل ایپ میں سرچ بار کی جگہ تبدیل کرنے کی تیاری
- زوم ویڈیو کے جسمانی اور ذہنی منفی اثرات
- انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی، اوپن مارکیٹ میں قدرمستحکم
- امیرِ کویت 86 سالہ شیخ نواف الاحمد کی اچانک طبیعت بگڑ گئی؛ اسپتال میں داخل
- عمران خان چیئرمین پی ٹی آئی تھے، ہیں اور تاحیات رہیں گے، بیرسٹر گوہر
- عدالتی احکامات نظرانداز، ایس بی سی اے افسران کی مبینہ سرپرستی میں غیرقانونی تعمیرات جاری
- کراچی میں بیٹیوں کے اغوا کے ملزم سوتیلے والد کی تھانے میں مبینہ خودکشی
- آج میرے ساتھ انصاف ہوا ہے اللہ کا شکر گزار ہوں، نواز شریف
- عدلیہ کا شکریہ جس نے انصاف دیا، شہباز شریف
- امریکا کا فوجی طیارہ جاپان میں گر کر تباہ؛ ہلاکتوں کا خدشہ
- اسلام آباد ہائیکورٹ: ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کالعدم قرار، بری کردیا گیا
- ن لیگ کا سندھ میں لیول پلیئنگ فیلڈ کیلیے الیکشن کمیشن سے رجوع
- سونے کی عالمی و مقامی قیمت میں اضافہ
- کوئٹہ: بولان میڈیکل میں زیر تعلیم 17 فلسطینی طلبا کی کفالت کی منظوری
- رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنے ذاتی میوزیم کا افتتاح کردیا
- رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق
- جج دھمکی کیس میں عمران خان کی بریت کی درخواست خارج
- غزہ میں بمباری سے زیادہ بیماریوں سے اموات کا خطرہ لاحق ہے؛ عالمی ادارۂ صحت
- پی ایس ایل9؛ عماد وسیم نے کنگز، حسن علی نے یونائیٹڈ کو خیرباد کہہ دیا
- لاہور؛ مالکن نے پیٹرول چھڑک کر ملازمہ کو آگ لگادی، گھر کا مالک گرفتار
پی آئی اے کی نجکاری میں کسی ملازم کو فارغ نہیں کیا جائیگا، وفاقی وزیر

—فائل فوٹو
اسلام آباد: وفاقی وزیرنجکاری فواد حسن فواد نے یقین دلایا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں کسی ملازم کو فارغ نہیں کیا جائے گا اور نجکاری دیے گئے مینڈیٹ کے مطابق ہوگی۔
نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نجکاری کا قلمدان اس لیے سنبھالا کہ کوئی اور تیار نہیں تھا، نجکاری کا کام اور عمل جتنا بھی ہوگا عوام کی بھلائی کے لیے ہوگا۔
’’وہی حکومت سبسڈی دے سکتی ہے جو خسارے میں نہ ہو‘‘
انہوں نے کہا کہ نجکاری کے عمل میں ٹائم لائن ہے، منتخب حکومتو ں نے نجکاری لسٹ میں جن اداروں کو ڈالا ہم صرفِ اس پر کام کوآگے بڑھا رہے ہیں، خسارا عام آدمی برداشت کرتا ہے، وہی حکومت سبسڈی دے سکتی ہے جو خسارے میں نہ ہو، ہم میڈیا کے لیے اوپن ہیں اگر ہم جواب نہ دے سکیں تو آپ پر کوئی پابندی نہیں آرٹیکل 224کے تحت نگران حکومت کو نجکاری کا مکمل اختیار دیا گیاہے۔
وفاقی وزیرنجکاری فواد حسن فواد نے کہا کہ نگران حکومت اپنے مینڈیٹ سے باہر کوئی کام نہیں کرے گی، اسٹیل ملز کی نجکاری کا پراسیس جاری ہے میری رائے ہے، سنگل بڈر کو کوئی ادارہ نہ دیا جائے۔
’’کسی ایک سیاسی جماعت سے تعلق جوڑنا درست نہیں‘‘
انہوں نے کہا کہ اپنے فیصلوں کی مکمل ذمہ داری اور احتساب کے لیے تیار ہوں، سول سرونٹ کے طور پر 35 سالہ کیرئیر میں تمام منتخب حکومتوں کے ساتھ تعلق رہا، کسی ایک سیاسی جماعت سے تعلق جوڑنا درست نہیں۔
فواد حسن فواد نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں کہ پی آئی اے بند نہیں ہونے جارہی، ہم نے ایسے فیصلے کرلیے ہیں کہ پی آئی اے اڑتی رہے، حکومت کی پالیسی ہے کہ نجکاری والے اداروں کے کسی ملازم کو فارغ نہیں کیا جائے گا۔
’’روز ویلٹ ہوٹل فروخت کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں‘‘
وفاقی وزیر نجکاری کا کہنا تھا کہ جو کام تین سال میں نہیں ہوسکے تین ماہ میں ان کے پراسیس مکمل کرجاؤں گا، فیصلہ سازی نظر آئے گی، روز ویلٹ ہوٹل تین سال کے لئے نیویارک سٹی نے لیز کر رکھا ہے، ہوٹل کی فروخت کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔