کرینہ، سوناکشی اور پریانکا کے بعد شاہد کپور اب جیک لین فرنینڈس کی زلفوں کے اسیر

ویب ڈیسک  بدھ 14 مئ 2014
میڈیا کے کیمروں اور سوالات سے بچنے کے لئے دونوں الگ الگ ریستوران سے باہر نکلے۔ فوٹو؛ فائل

میڈیا کے کیمروں اور سوالات سے بچنے کے لئے دونوں الگ الگ ریستوران سے باہر نکلے۔ فوٹو؛ فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کرینہ کپور، سوناکشی سنہا،  پریانکا چوپڑا، بپاشا باسو اور نرگس فخری سے تعلقات کے بعد اب جیک لین فرنینڈس کی زلفوں کے بھی اسیر ہو گئے۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد کپور حال ہی میں دبنگ گرل سوناکشی سنہا سے تعلقات خراب ہونے کے بعد انھیں سری لنکن نزاد بھارتی اداکارہ جیک لین فرنینڈس کے ساتھ بندرا کے ایک ہوٹل میں دیکھا گیا۔ میڈیا کے کیمروں اور سوالات سے بچنے کے لئے دونوں الگ الگ ریستوران سے باہر نکلے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شاہد کپور کو پریانکا چوپڑا، نرگس فخری، بپاشا باسو کے ساتھ بھی دیکھا گیا جب کہ کرینہ کپور کے ساتھ ان کی محبت کے چرچے تو کسی سے بھی ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔