کراچی سمیت سندھ میں ربیع الاول کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

ویب ڈیسک  جمعـء 22 ستمبر 2023
فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

  کراچی: شہر قائد سمیت سندھ بھر میں 11 اور 12 ربیع الاول (28 اور 29 ستمبر) کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے ربیع الاول کی سیکیورٹی مناسبت سے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

، سکھر ڈویژن، حیدرآباد اور دادو میں 11/12 ربیع الاول کو موٹرسائیکل ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جبکہ گھوٹکی، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، کشمور، جیکب آباد اور نوابشاہ میں 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔