پی سی بی نے فاسٹ بولر جنید خان کو کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کی اجازت دیدی

ویب ڈیسک  بدھ 14 مئ 2014
جنید خان جولائی میں دورہ سری لنکا کے لیے لگائے جانے والے کیمپ سے پہلے وطن واپس آ جائیں گے

جنید خان جولائی میں دورہ سری لنکا کے لیے لگائے جانے والے کیمپ سے پہلے وطن واپس آ جائیں گے

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے نے فاسٹ بولر جنید خان کو لنکا شائر کی جانب سے کاونٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے این او سی جاری کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بالر جنید خان کا لنکاشائر کاؤنٹی سے معاہدہ ہوا ہے جس کے مطابق وہ 12 ٹی ٹوئنٹی اور8 ایک روزہ میچز کلب کی جانب سے کھیلیں گےتاہم اس کے لے انہیں پی سی بی سے اجازت کی ضرورت تھی جس کی باقاعدہ اجازت  پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں  دے دی ہے ، ویزہ ملنے کے بعد جنید خان ایک 2 روزمیں انگلینڈ کے لئے روانہ ہو جائیں گے جب کہ جنید خان جولائی میں دورہ سری لنکا کے لیے لگائے جانے والے کیمپ سے قبل وطن واپس آ جائیں گے۔

واضح رہے کہ جنید خان کے علاوہ جادو گر اسپنر سعید اجمل بھی ان دنوں کاونٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔