نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے جامعہ کراچی میں اساتذہ کی ہڑتال کا نوٹس لے لیا

ویب ڈیسک  جمعـء 22 ستمبر 2023
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

  کراچی: نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کراچی یونیورسٹی میں اساتذہ کی ہڑتال کا نوٹس لے لیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ سندھ  نے کراچی یونیورسٹی میں اساتذہ کی ہڑتال کا نوٹس  لیتے ہوئے سیکریٹری یونیورسٹی اینڈ بورڈز سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اساتذہ کو تدریسی سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایت  کرتے ہوئے کہا ہے کہ   جامعہ کراچی کے اساتذہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔