- بھارت کی چار ریاستوں کے انتخابی نتائج: بی جے پی نے 3 میں میدان مارلیا
- غزہ کی جنگ سرحدوں سے باہر نکل سکتی ہے جس کی کوئی حد نہیں ہوگی، نگراں وزیراعظم
- اسرائیل غزہ میں عام شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنائے، امریکا
- پاکستانی اسکول نے کوپ 28 کانفرنس میں ایک لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا
- مستقبل میں ملکی ضروریات کیلئے پانی کی دستیابی بڑا چیلنج ہے، نگراں وزیراعظم
- سیاسی انتقام ہارگیا،اب مہنگائی اورمعاشی بدحالی کوشکست دینی ہے،شہبازشریف
- کراچی میں اغواء برائے تاوان میں ملوث 3 پولیس اہلکار گرفتار
- حافظ نعیم کا پولیس افسران کے جرائم میں ملوث ہونے پر سخت اظہار تشویش
- کراچی؛ جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنیوالا مسافر آف لوڈ
- امریکا میں خوبصورت جزیرہ صرف 25 لاکھ ڈالرز میں برائے فروخت
- 2050 تک 1 ارب سے زائد افراد ہڈیوں کے امراض میں مبتلا ہوجائیں گے
- فضائی آلودگی کے سبب 51 لاکھ سے زائد اضافی اموات کا انکشاف
- پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان
- امریکی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کی حق میں احتجاج
- لاہور؛ کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کا خاتون پرڈنڈوں سے تشدد
- پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں کئی تقاضے ادھورے رہ گئے، متعدد قانونی خامیاں موجود
- عمران نے اپنی کرسی زرداری کے تراشے ہیرے کے حوالے کردی، خواجہ آصف
- پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کو شکست دیدی
- ٹریفک پولیس پنجاب کا ریکارڈ، ایک دن میں 74 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری
- فلپائن کے چرچ میں بم دھماکا؛ 4 افراد ہلاک اور 50 زخمی
سوہنی دھرتی ترسیلاتِ زر پروگرام میں ڈائمنڈ کیٹیگری متعارف

فوٹو: فائل
کراچی: سوہنی دھرتی ترسیلات زر پروگرام میں ایک نئی ’ڈائمنڈ‘ کیٹیگری کا اضافہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق 22 ستمبر 2023 ء سے ہوگا۔ نئی کیٹیگری موجودہ تین کیٹیگریز یعنی ’ گرین‘، ’گولڈ‘ اور ’پلاٹینم‘ کے علاوہ ہے۔
واضح رہے کہ مالی سال 24ء کی بجٹ تقریر میں اس وقت کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ڈائمنڈ کیٹیگری شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں اضافی انعامی پوائنٹس، غیر ممنوعہ بور کا اسلحہ لائسنس، پاکستانی سفارت خانوں/ ہوائی اڈوں پر ترجیحی سلوک اور ڈائمنڈ کیٹیگری ہولڈرز کے لیے مفت پاسپورٹ جیسے فوائد شامل ہیں۔
سوہنی دھرتی ترسیلاتِ زر پروگرام پوائنٹس پر مبنی ایک پروگرام ہے، جس میں ترسیلاتِ زر بھیجنے والے باضابطہ چینلز (اسٹیٹ بینک کے دائرہ کار میں آنے والے ادارے) کے ذریعے ترسیلاتِ زر بھیج کر انعامی پوائنٹس حاصل کرتے ہیں۔
ترسیلاتِ زر بھیجنے والا اور اس کے استفادہ کنندگان مفت مصنوعات اور خدمات حاصل کرسکتے ہیں، مثلاً، انعامی پوائنٹس کے استعمال سے انہیں امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ بیورو میں امیگرنٹ رجسٹریشن فیس، درآمد شدہ موبائل اور گاڑیوں پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ڈیوٹی کی ادائیگی؛ اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) کی اسکول فیس؛ اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس میں پاسپورٹ کی تجدیدی فیس کے حوالے سے فائدہ ہوگا۔
مزید برآں، پی آئی اے کے بین الاقوامی فضائی ٹکٹوں اور اضافی سامان کے چارجز؛ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن میں لائف انشورنس / تکافل پریمیم کی ادائیگی؛ اور یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان سے کی جانے والی خریداری پر بھی انعامی پوائنٹس کے استعمال سے فائدے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
یہ انعامی پوائنٹس ایپلی کیشن پر ورچوئل کارڈ کی شکل میں ظاہر ہوتے ہیں، جو ہر ترسیلِ زر کے بعد انعامی پوائنٹس کے ساتھ ازخود اپ ڈیٹ ہوتے ہیں۔
سوہنی دھرتی ترسیلاتِ زر پروگرام کی جانب سے 1BILL اور پے پاک (PayPak) جیسی خدمات پر بھی اضافی انعامی پوائنٹس کے استعمال کی پیشکش کی جارہی ہے، جس سے ترسیلاتِ زر بھیجنے والے اور استفادہ کنندگان کو مرچنٹس اور پاکستانی ای کامرس کے اسٹورز پر بلز کی ادائیگیوں اور پے پاک کارڈ استعمال کرنے پر فائدہ ملے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔