کچلاک میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ اور فائرنگ، ایک اہلکار زخمی

ویب ڈیسک  جمعـء 22 ستمبر 2023
(فوٹو فائل)

(فوٹو فائل)

 کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے کچلاک گشت پر مامور پولیس کی گاڑی پر دستی بم حملہ اور فائرنگ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں گشت پر معمور پولیس کی گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ اور دستی بم سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔

واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا جہاں ڈاکٹرز نے اُس کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔

پولیس کی بروقت جوابی فائرنگ سے حملہ آر فرار ہوگیا تاہم واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔