- سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال بچوں کے رویے کے لیے نقصان دہ قرار
- ڈائنوسارز کی پسندیدہ خوراک معدومیت سے کیسے بچ گئی؟
- آرمی چیف خیرپور ٹامیوالی پہنچ گئے، بہاولپور کور کی فیلڈ مشقوں کا مشاہدہ
- اڑان بھرتے ہی پی آئی اے پرواز میں آگ بھڑک اٹھی، ہنگامی لینڈنگ
- پاکستان سمیت دنیا بھر میں غلامی کے خلاف دن آج منایا جا رہا ہے
- زمان پارک حملہ کیس؛ پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی ضمانت منظور
- آئندہ بھی وہی فیصلہ ہوگا جو عمران خان کریں گے، بیرسٹر گوہر
- غزہ میں اسرائیلی بمباری میں مزید 131 فلسطینی شہید
- مردان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، ٹی ٹی پی کا اہم دہشت گرد گرفتار
- سائفر کیس میں صدر مملکت کو خصوصی عدالت طلب کرنے کی درخواست مسترد
- بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' کا پہلی بار شمالی امریکا میں آپریشن بند
- پاکستان سپرلیگ میں کھلاڑیوں کو توڑنے کے لیے رشوت کا انکشاف
- سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ
- چیف جسٹس جانبداری نہیں کرینگے، سپریم کورٹ کا عمران خان کے خط پر اعلامیہ
- نواز شریف کے لاڈلا ہونے کے تاثر کو ختم کرنا چاہیے، شاہد خاقان
- عمران خان چیئرمین پی ٹی آئی نہیں رہے، بیرسٹر گوہر نئے سربراہ منتخب
- جولائی تا نومبر؛ تجارتی خسارہ 33.59 فیصد کمی سے 9 ارب 37 کروڑ 80 ڈالر رہا
- الیکشن سے پہلے لاپتہ ساتھیوں کی واپسی ہوجائے گی، فاروق ستار
- 98 فیصد سے زائد ڈپازٹرز کو تحفظ فراہم کردیا، ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن
- یو اے ای 10 روزمیں پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کریگا، قونصل جنرل
یوٹیوب نے ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ متعارف کرا دی
![[فائل-فوٹو]](https://c.express.pk/2023/09/2541416-screenshotatam-1695396462-641-640x480.jpg)
[فائل-فوٹو]
کیلیفورنیا، امریکا: یوٹیوب نے ویڈیوز ایڈیٹنگ کے لیے Youtube Create کے نام سے اپنی نئی ایپ لانچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک سے مقابلہ کرنے کے لیے یوٹیوب نے اپنی پہلی ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ youtube create کو متعارف کرایا ہے جو یوٹیوب شارٹس اور عام ویڈیوز کی ایڈیٹنگ کو سپورٹ کرتا ہے۔
https://twitter.com/TeamYouTube/status/1704867573324468402?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1704867573324468402%7Ctwgr%5Ea5f7fa317db67813699fa4a7f4192def3612a6f9%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Ftribune.com.pk%2Fstory%2F2437152%2Fyoutube-launches-video-editing-app-youtube-create
ایپ میں متعدد خصوصیات ہیں جن میں ایڈیٹنگ، آٹو کیپشننگ، وائس اوور کی صلاحیتیں اور بیٹ میچنگ ٹیکنالوجی کے ساتھ فلٹرز، افیکٹس، ٹرانزیشن اور رائلٹی فری میوزک کی لائبریری تک رسائی شامل ہے۔ ایپ کا مقصد ہے کہ صارفین کو اپنی یوٹیوب ویڈیوز کے لیے پیچیدہ ایڈیٹنگ سافٹ ویئرز یا ٹولز پر انحصار نہ کرنا پڑے۔
مذکورہ بالا ایپ جلد ہی محدود مارکیٹوں میں دستیاب ہوگی جس میں امریکہ، برطانیہ، جرمنی، فرانس، انڈونیشیا، بھارت، جنوبی کوریا اور سنگاپور شامل ہیں۔ ایپ بیٹا ورژن میں ہوگی جس کا مقصد ایپ کو بہتر بنانے کے لیے کمنٹس اور صارفین کے تاثرات کا جائزہ لینا ہے۔ ایپ تمام صارفین کے لیے مفت ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔