راولپنڈی میں جعلی پارکنگ رسیدیں بناکر فیس لینے والے 5 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک  ہفتہ 23 ستمبر 2023
ملزمان نے موٹر سائیکل پارکنگ کی زائد فیس وصولی کے لئے جعلی رسیدیں تیار کر رکھی تھیں۔

ملزمان نے موٹر سائیکل پارکنگ کی زائد فیس وصولی کے لئے جعلی رسیدیں تیار کر رکھی تھیں۔

 راولپنڈی: نیو ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پارکنگ رسیدیں بنا کر شہریوں سے بھتہ لینے والے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان میں راجہ طاہر، نقاش، فہیم، کامران اور منصور شامل ہیں، جن سے جعلی رسیدیں بھی برآمد ہوئیں۔

ملزمان نے موٹر سائیکل پارکنگ کی زائد فیس وصولی کے لئے جعلی رسیدیں تیار کر رکھی تھیں۔ وہ کمرشل مارکیٹ میں موٹر سائیکل پارکنگ فیس 10 کی بجائے 20 روپے وصول کر رہے تھے۔

نیوٹاؤن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو لوٹنے والے 05 افراد کو گرفتار کیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔