جج نہ ہونے کے سبب جی ایچ کیو حملہ کیس لٹک گیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 23 ستمبر 2023
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

راولپنڈی کی تین اہم عدالتیں ججز سے طویل عرصے سے محروم ہیں اور اب جج نہ ہونے کی وجہ سے جی ایچ کیو حملہ کیس بھی لٹک گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت، اینٹی کرپشن کورٹ اور ایف آئی اے کورٹ میں ججز تعینات نہیں، انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے 10 مقدمات، اغوا برائے تاوان اور دہشت گردی کے 55 مقدمات لٹک گئے ہیں جن کی سماعت ہی نہیں ہورہی۔

ایف آئی اے عدالت میں جج نہ ہونے سے ایف آئی اے سائبر کرائم، انسانی اسمگلنگ کے 67 کیسز لٹک گئے ہیں۔ اینٹی کرپشن عدالت جج نہ ہونے سے پولیس افسران، پٹواریوں سرکاری ملازمین کے خلاف کرپشن کے 98 مقدمات التواء کا شکار ہیں۔

عدالتی ذرائع کے مطابق تینوں عدالتوں میں نئے ججز کی تعیناتی آئیندہ ماہ اکتوبر میں متوقع ہے، سانحہ نو مئی سمیت تمام کیسز ملزمان نئی تاریخوں کیلئے ڈیوٹی ججز پاس پیش کے جارہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔