رابی پیرزادہ نے 'سمندری ڈاکو' سے دوستی کرلی

ویب ڈیسک  ہفتہ 23 ستمبر 2023
رابی پیرزادہ نے اپنی 'بےجان بیسٹ فرینڈ' سے ملوادیا: فوٹو سوشل میڈیا

رابی پیرزادہ نے اپنی 'بےجان بیسٹ فرینڈ' سے ملوادیا: فوٹو سوشل میڈیا

  کراچی: پاکستان کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی ‘سمندری ڈاکو بیسٹ فرینڈ’ کو مداحوں سے ملوا دیا۔

اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔

ایکس پر شیئر کردہ تصویر میں رابی پیرزادہ کے پیچھے ‘سمندری ڈاکو پائریٹس’ کا ڈھانچہ کھڑا ہوا ہے۔

https://twitter.com/Rabipirzada/status/1705445040154148942

رابی پیرزادہ نے مداحوں کے ساتھ سمندری ڈاکو کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ ‘میرے ساتھ میری بیسٹ فرینڈ ہے’۔

اُنہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ‘میں ہمیشہ اپنی دوست سے کھانے کا پوچھتی ہوں’۔

سابقہ گلوکار نے مداحوں سے پوچھا کہ ‘کیا آپ کے پاس اتنی پتلی دوست ہے؟’

رابی پیرزادہ کی بیسٹ فرینڈ پر ایکس صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے، ایک صارف نے تو رابی پیرزادہ کو ‘شرارتی’ کہہ دیا۔

خیال رہے کہ رابی پیرازادہ ماضی میں گلوکارہ، اداکارہ، ماڈل اور بطورِ آرٹسٹ شوبز انڈسٹری میں کام کر چکی ہیں تاہم مذہب کے خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد اب وہ فلاحی ادارہ چلا رہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔