- پی ایس ایل9؛ عماد وسیم نے کنگز، حسن علی نے یونائیٹڈ کو خیرباد کہہ دیا
- لاہور؛ مالکن نے پیٹرول چھڑک کر ملازمہ کو آگ لگادی، گھر کا مالک گرفتار
- لیول پلیئنگ فیلڈ یہ ہے کہ میں اور نواز شریف عدالتوں میں پیش ہو رہے، شہباز شریف
- 12 یرغمالیوں کے بدلے مزید 30 فلسطینی خواتین اور بچے اسرائیلی قید سے رہا
- دورہ آسٹریلیا؛ رضوان کھیلیں گے یا سرفراز کو موقع ملے گا، کپتان نے بتادیا
- گرفتار ملزمان کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
- عمران خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے بیرسٹر گوہر کو امیدوار نامزد کردیا
- کپتانی کا کوئی دباؤ نہیں! سرفراز، بابراعظم سے مشورے لوں گا، شان مسعود
- ایلون مسک غزہ آکر اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی تباہی بھی دیکھیں؛ حماس
- لاپتہ بلوچ طلبہ بازیاب نہ ہوئے تو وزیراعظم پر مقدمہ ہوگا اور گھر جانا پڑے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- اسٹاک مارکیٹ میں پہلی بار 61ہزار500 پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی عبور
- کراچی میں سردی شروع، موسم دن میں خشک اور رات میں خنکی ہوگی
- کراچی؛ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اور نوجوان جان کی بازی ہار گیا
- دورہ آسٹریلیا؛ کس کھلاڑی کا مقابلہ کس سے ہوگا، سرفراز نے بتادیا
- سائفر کیس: عمران خان کے جیل ٹرائل کی کابینہ سے منظوری لینے کا فیصلہ
- بنوں؛ پولیو ڈیوٹی پر جانے والا پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق
- بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان، صارفین پر 40 ارب کا اضافی بوجھ
- 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس؛ عمران خان کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری
- پرتھ ٹیسٹ؛ باؤنسی وکٹ اور فاسٹ ٹریک کیلئے ڈراپ اِن پچز کا کام مکمل
- برازیل میں ملے قدموں کے نشان سے ڈائناسور کی نئی نسل دریافت
شہباز شریف قائد ن لیگ کو جارحانہ بیانیے سے روکنے میں ناکام

پارٹی کڑے احتساب کا جارحانہ بیانیہ لے کر ہی انتخابی میدان میں اترے گی، نواز شریف
لندن: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ پارٹی کڑے احتساب کا جارحانہ بیانیہ لے کر ہی انتخابی میدان میں اترے گی۔
لندن میں ہونے والے لیگی قیادت کی بڑی بیٹھک کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ مسلم لیگ ن میں پہلی مرتبہ مصالحانہ کی بجائے جارحانہ گروپ کی جیت ہوگئی اور نواز شریف نے ایک مرتبہ پھر اپنے سیاسی بیانیے پر نظر ثانی سے انکار کر دیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق اپنے خلاف مبینہ سازشی کرداروں کے معاملے پر نواز شریف نے دوٹوک انداز میں کہا کہ پارٹی کڑے احتساب کا جارحانہ بیانیہ لے کر ہی انتخابی میدان میں اترے گی، ملک کا کھلواڑ کرنے والوں کا احتساب کئے بغیر پاکستان کو آگے نہیں جایا جا سکتا۔
نواز شریف نے کہا کہ صرف میری ذات کی بات ہوتی تو درگزر کر جاتا لیکن ترقی کرتے ہوئے پاکستان کو نقصان پہنچایا گیا، آج عوام اور ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کے ذمہ دار وہی عناصر ہیں جنہوں نے 2017 میں ملکی ترقی کیخلاف سازش کی، سازشی عناصر کو ہر صورت میں قانون کے کٹہرے میں لانا ہو گا۔
اجلاس میں شہباز شریف نے سازشی کرداروں کے احتساب کے حوالے سے پارٹی کے اندر پائی جانے والی تشویش سے آگاہ کیا۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اپنے بھائی کو نرم موقف اختیار کرنے پر قائل نہ کر سکے. مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے بھی پارٹی قائد نواز شریف کے موقف کا ساتھ دیا.
مریم نواز نے کہا کہ ملک کو نقصان پہنچانے والوں کے احتساب کے بغیر آگے چلے تو ملک کا مزید نقصان ہو گا، پاکستان میں پارٹی کارکن بھی سازشی عناصر کیخلاف سخت موقف اپنائے جانے کے حامی ہیں، اب ملک کڑے احتساب کے بغیر نہیں چل سکتا، 76 سالوں سے جو ہو رہا ہے وہ اب مزید نہیں ہونا چاہیے۔
مریم نواز نے اجلاس میں پارٹی میں سینئر رہنماؤں کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ نواز شریف نے تحفظات دور کروانے کی یقین دہانی کرائی۔
لیگی قیادت نے فیصلہ کیا کہ نواز شریف اور لیگی امیدوار انتخابی مہم میں سازشی عناصر کے احتساب کا مطالبہ کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔