- بھارت کی چار ریاستوں کے انتخابی نتائج: بی جے پی نے 3 میں میدان مارلیا
- غزہ کی جنگ سرحدوں سے باہر نکل سکتی ہے جس کی کوئی حد نہیں ہوگی، نگراں وزیراعظم
- اسرائیل غزہ میں عام شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنائے، امریکا
- پاکستانی اسکول نے کوپ 28 کانفرنس میں ایک لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا
- مستقبل میں ملکی ضروریات کیلئے پانی کی دستیابی بڑا چیلنج ہے، نگراں وزیراعظم
- سیاسی انتقام ہارگیا،اب مہنگائی اورمعاشی بدحالی کوشکست دینی ہے،شہبازشریف
- کراچی میں اغواء برائے تاوان میں ملوث 3 پولیس اہلکار گرفتار
- حافظ نعیم کا پولیس افسران کے جرائم میں ملوث ہونے پر سخت اظہار تشویش
- کراچی؛ جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنیوالا مسافر آف لوڈ
- امریکا میں خوبصورت جزیرہ صرف 25 لاکھ ڈالرز میں برائے فروخت
- 2050 تک 1 ارب سے زائد افراد ہڈیوں کے امراض میں مبتلا ہوجائیں گے
- فضائی آلودگی کے سبب 51 لاکھ سے زائد اضافی اموات کا انکشاف
- پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان
- امریکی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کی حق میں احتجاج
- لاہور؛ کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کا خاتون پرڈنڈوں سے تشدد
- پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں کئی تقاضے ادھورے رہ گئے، متعدد قانونی خامیاں موجود
- عمران نے اپنی کرسی زرداری کے تراشے ہیرے کے حوالے کردی، خواجہ آصف
- پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کو شکست دیدی
- ٹریفک پولیس پنجاب کا ریکارڈ، ایک دن میں 74 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری
- فلپائن کے چرچ میں بم دھماکا؛ 4 افراد ہلاک اور 50 زخمی
مکی آرتھر نے بالآخر گرین شرٹس کیلیے وقت نکال ہی لیا

حالیہ ناقص پرفارمنس کے باوجود کسی اسپن بولنگ کوچ کو ساتھ نہیں بھجوایا جائے گا (فوٹو: ایکسپریس ویب)
لاہور: مکی آرتھر نے بالآخر گرین شرٹس کیلیے وقت نکال ہی لیا جب کہ ٹیم ڈائریکٹر 30ستمبر کو پاکستان کا ورلڈکپ اسکواڈ جوائن کریں گے۔
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سابق سربراہ نجم سیٹھی قومی ٹیم کی کوچنگ مکی آرتھر کو سپرد کرنے کے بڑے حامی تھے،دوسری جانب کوچ ڈاربی شائر کا پْرکشش معاہدہ چھوڑنے کو تیار نہیں ہوئے، بالآخر انھیں بھاری تنخواہ پر آن لائن ٹیم ڈائریکٹر بنانے کا انوکھا تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
مکی آرتھر نے اپنی مرضی کا کوچنگ اسٹاف بھی منتخب کیا مگر ٹیم کیلیے زیادہ وقت نہ نکال سکے،وہ ایشیا کپ میں بھارت کیخلاف میچ سے قبل آئے اور پھر سری لنکا سے واپس روانہ بھی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر نے پاکستانی ٹیم کو جوائن کرلیا
پی سی بی نے گذشتہ روز ورلڈ کپ کیلیے پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے یہ ’’خوشخبری‘‘ بھی سنائی کہ ٹیم ڈائریکٹر 30ستمبر کو بھارت میں ہی اسکواڈ کو جوائن کریں گے، اس وقت تک ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ کھیل چکی ہوگی۔
دوسری جانب اعلان کردہ سپورٹ اسٹاف کے مطابق میگا ایونٹ میں ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن، بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک،بولنگ کوچ مورنے مورکل ہوں گے،پاکستانی اسپنرز کی حالیہ ناقص پرفارمنس کے باوجود کسی اسپن بولنگ کوچ کو ساتھ بھجوانے کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔
آفتاب خان فیلڈنگ کوچ، عبدالرحمان اسسٹنٹ کوچ، ڈاکٹر سہیل سلیم ٹیم ڈاکٹر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے،ڈریکس سائمن اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ، کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ کے فرائض سر انجام دیں گے،ٹیم منیجر ریحان الحق، احسن افتخار ناگی میڈیا منیجر ہوں گے، مقبول بابری ماہر نفسیات، طلحہ اعجاز اینالسٹ، ملنگ علی مساجر اور عثمان انوری سیکیورٹی منیجر کے طور پر ہمراہ ہوں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔