- ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس چیمپیئن شپ: کانسی کے 2تمغے پاکستان کے نام
- ذوالفقار بھٹو کی پھانسی: کیس کی لائیو نشریات کیلیے بلاول کی درخواست دائر
- اب صرف میڈ اِن پاکستان
- پرتھ اسٹیڈیم میں پاکستانی شائقین کیلیے مخصوص اسٹینڈ قائم
- کسٹم حکام خود گاڑیاں اسمگل کراکے پھر خود پکڑوا دیتے ہیں، چیف جسٹس
- اسلام آباد میں اسلحہ لائسنس کیلئے ٹریننگ لازمی قرار
- خیبر پختون خوا پولیس نے مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی،شیر افضل مروت
- پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کوئٹہ پولیس کے ہاتھوں گرفتار
- چنگ چی رکشہ کو قانونی حیثیت دینے کیلئے موٹر وہیکلز رولز 1969 میں ترامیم کی منظوری
- بھارتی سپریم کورٹ: مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا فیصلہ برقرار
- ’’گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 40 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کیا‘‘، حماس
- پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی تیاریوں کا آغاز
- کھاد کا بحران شدید، گندم کی فصل متاثر ہونیکا خدشہ
- تاجروں کی گیس قیمت مزید بڑھانے پر آفس گھیراؤ کی دھمکی
- پرائس کنٹرول کے بجائے سپلائی چین بہتر بنانے کی ضرورت ہے
- نجکاری، ہائی کورٹس کا اختیار سماعت ختم کرنے کا فیصلہ
- عمران خان کی تین اور شاہ محمود قریشی کی دو کیسز میں ضمانت منظور
- پاکستان سے سیریز، کینگروز نے اہم ’ہدف‘ کا تعین کرلیا
- چینی، یوریا کھاد و دیگر ممنوعہ اشیا کی اسمگلنگ ناکام
- ایسی دودھ کی دکان جہاں ہانڈی کا چولہا مسلسل 74 سال سے جل رہا ہے
ورلڈکپ؛ قومی کرکٹرز کی بغیر معاہدوں کے شرکت کا خدشہ بڑھ گیا

بورڈ کی آمدنی میں سے کچھ فیصد حصہ سب سے اہم مطالبہ،تاحال خاموش احتجاج۔ فوٹو؛ فائل
کراچی: قومی کرکٹرز کی ورلڈکپ میں بغیر معاہدوں کے شرکت کا خدشہ بڑھ گیا جب کہ ٹیم کی روانگی میں2 دن باقی ہیں مگر اب تک سینٹرل کنٹریکٹ پر پی سی بی کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکے۔
سینٹرل کنٹریکٹ کا جون میں اختتام ہو چکا مگر تاحال پی سی بی اور کھلاڑیوں کے درمیان نئے معاہدوں پر اتفاق نہیں ہوا، اس حوالے سے مذاکرات بدستور جاری ہیں، چار ماہ سے کرکٹرز کو بورڈ کی جانب سے ماہانہ ریٹینر شپ یا میچ فیس کے ضمن میں کوئی ادائیگی نہیں ہوئی،اس سے خصوصا نوجوان پلیئرز کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔
ورلڈکپ میں بھی یہی امکان ہے کہ کھلاڑی بغیر معاہدوں پر دستخط کیے حصہ لیں گے،اب تک انھوں نے خاموش احتجاج کیا اور کوئی ایسی حرکت نہیں کی جس سے ناراضی ظاہر ہو، البتہ اب اسپانسرز کے لوگو شرٹ پر لگانے سے انکار کا ارادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کنٹریکٹ تنازع کرکٹرز کی کارکردگی پر اثرانداز ہونے لگا
ایک کرکٹر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہم پاکستان کی نمائندگی بلامعاوضہ بھی کرنے کو تیار ہیں،البتہ اسپانسرز تو بورڈ کے ہیں ان کے لوگو کیوں شرٹ پر لگائیں،اسی طرح ہم تشہیری سرگرمیوں میں شرکت وغیرہ سے بھی انکار کر سکتے ہیں، ورلڈکپ کے دوران آئی سی سی کی بھی جو کمرشل سرگرمیاں ہوں گی ان میں نہیں جائیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ بورڈ نے اے کیٹیگری کے کرکٹرز کو ماہانہ 45 لاکھ روپے دینے کی پیشکش کر دی تھی مگر وہ اس سے بھی خوش نہیں ہیں،ان کے مطابق ٹیکس کی کٹوتی کے بعد تو رقم بہت کم رہ جائے گی، ان کا مطالبہ ہے کہ پی سی بی کو کھلاڑیوں کی وجہ سے آئی سی سی یا کمرشل پارٹنرز سے جو بھی آمدنی ہوتی ہے اس کا حساب لگا کر کچھ فیصد شیئر دیا جائے۔
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی پوری کوشش ہے کہ یہ مسئلہ جلد از جلد حل ہو،البتہ شعبہ انٹرنیشنل کرکٹ کو کوئی کامیابی نہیں مل رہی۔
یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹرز کا کنٹریکٹ پر مذاکرات ایشیاکپ کی وجہ سے موخر
پلیئرز کا موقف ہے کہ آئی سی سی کے ریونیو شیئرنگ ماڈل کے تحت بورڈ کو سالانہ تقریبا 9.8 بلین روپے ملتے ہیں،اس میں پی ایس ایل، اسپانسر شپ یا باہمی سیریز کی کوئی آمدنی شامل نہیں ہے،تمام سینٹرل کنٹریکٹس کو ملا لیں تو بھی ایک بلین روپے سے کم ادائیگی ہوگی، یہ آئی سی سی ریونیو سے 10 فیصد بھی کم ہے۔کرکٹ آسٹریلیا اور بھارتی بورڈ آمدنی کا بڑا حصہ کھلاڑیوں کو دیتے ہیں پی سی بی کو بھی دل بڑا کرنا ہوگا۔
دوسری جانب بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو ان کے ایجنٹس نے ورغلایا ہے، ہم اپنے لحاظ سے انھیں بہتر معاوضے کی پیشکش کر رہے ہیں، ورلڈکپ بھارت میں ہوگا وہاں کوئی بھی منفی حرکت ملک کی بدنامی کا باعث بن سکتی ہے، اس لیے رویے میں لچک لاتے ہوئے معاملے کو فوری طور پر حل کرنا چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔