پارا چنار میں چیتے کے حملے سے دو افراد زخمی

ویب ڈیسک  اتوار 24 ستمبر 2023
فوٹو: انٹرنیٹ

فوٹو: انٹرنیٹ

 پشاور: پارا چنار سبزی منڈی میں چیتے کے حملے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

چیتے کو پکڑنے کے لیے ریسکیو اور وائلڈ لائف اسٹاف پہنچ گیا۔ وائلڈ لائف اہلکار کا کہنا ہے کہ معلوم ہوا ہے کہ چیتا قریبی جنگل سے آیا ہے۔

چیتے کے حملے میں زخمی دونوں افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔