- بھارت کی چار ریاستوں کے انتخابی نتائج: بی جے پی نے 3 میں میدان مارلیا
- غزہ کی جنگ سرحدوں سے باہر نکل سکتی ہے جس کی کوئی حد نہیں ہوگی، نگراں وزیراعظم
- اسرائیل غزہ میں عام شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنائے، امریکا
- پاکستانی اسکول نے کوپ 28 کانفرنس میں ایک لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا
- مستقبل میں ملکی ضروریات کیلئے پانی کی دستیابی بڑا چیلنج ہے، نگراں وزیراعظم
- سیاسی انتقام ہارگیا،اب مہنگائی اورمعاشی بدحالی کوشکست دینی ہے،شہبازشریف
- کراچی میں اغواء برائے تاوان میں ملوث 3 پولیس اہلکار گرفتار
- حافظ نعیم کا پولیس افسران کے جرائم میں ملوث ہونے پر سخت اظہار تشویش
- کراچی؛ جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنیوالا مسافر آف لوڈ
- امریکا میں خوبصورت جزیرہ صرف 25 لاکھ ڈالرز میں برائے فروخت
- 2050 تک 1 ارب سے زائد افراد ہڈیوں کے امراض میں مبتلا ہوجائیں گے
- فضائی آلودگی کے سبب 51 لاکھ سے زائد اضافی اموات کا انکشاف
- پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان
- امریکی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کی حق میں احتجاج
- لاہور؛ کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کا خاتون پرڈنڈوں سے تشدد
- پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں کئی تقاضے ادھورے رہ گئے، متعدد قانونی خامیاں موجود
- عمران نے اپنی کرسی زرداری کے تراشے ہیرے کے حوالے کردی، خواجہ آصف
- پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کو شکست دیدی
- ٹریفک پولیس پنجاب کا ریکارڈ، ایک دن میں 74 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری
- فلپائن کے چرچ میں بم دھماکا؛ 4 افراد ہلاک اور 50 زخمی
آشوب چشم؛ پنجاب میں غلط انجیکشن لگنے سے متعدد افراد بینائی سے محروم

فائل فوٹو
لاہور: پنجاب میں آشوب چشم کے مرض میں مبتلا متعدد افراد جعلی انجیکشن لگنے کے باعث بینائی سے محروم ہوگئے۔
پرائیویٹ کمپنی کے ناقص انجکشن لگانے سے درجنوں مریضوں کی بینائی چلی گئی۔ قصور اور لاہور کے آشوب چشم وبا سے متاثرہ مریضوں کو انجکشن لگائے گئے، پنجاب حکومت نے انکوائری کا حکم دے دیا۔
نگراں وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے بتایا کہ آشوب چشم کی وبا کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور مارکیٹ سے آنکھوں کے انجیکشن اٹھا لیے گئے ہیں جبکہ جعلی انجیکشن فراہم کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔۔
وزیر صحت نے بتایا کہ آنکھوں کی دوا مارکیٹ میں بیچنے کی اجازت نہیں ہے، آشوب چشم پر کمیٹی بنائی ہے جو 3 روز میں رپورٹ کرے گی۔ میڈیسن اور سپلائی چین سے متعلق رپورٹ مانگی ہے، ضروری ادویات کی عدم فراہمی پر تحقیقات جاری ہیں، کارروائی ہوگی۔
ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب کے پاس 20 متاثرہ افراد کے نام آئے ہیں، جعلی انجیکشن کا سیمپل ٹیسٹ کرانے کے لیے محکمہ صحت کی لیب بھجوایا ہے، ٹیسٹ رپورٹ فوری نہیں ملتی، 2 سے 3 روز درکار ہوتے ہیں۔
دوسری جانب، ڈرگ ریگولیرٹی لیبارٹری کی درخواست پر تھانہ فیصل ٹاؤن لاہور میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق آشوب چشم میں استعمال ہونے والا انجیکشن فیصل ٹاؤن میں تیار کیا گیا تھا اور انجیکشن نجی اسپتال کی لیب میں تیار ہوا تھا، پولیس نے لیب مالک نوید عبداللہ اور ملازم بلال رشید کے خلاف مقدمہ درج کیا۔
ایف آئی آر کے مطابق انجیکشن کی سپلائی بلال رشید نے قصور میں کی تھی، مقدمے میں ڈرگ ایکٹ 1976/23/27 اور 2012/30 شامل ہیں، ملزمان نے بغیر لائسنس ادویات کی تیاری اور ذخیرہ اندوزی کی تھی، ملزمان نے غیر رجسٹرڈ ادویات اور ڈریپ ایکٹ 2012 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انجیکشن فروخت کیا۔
ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا ہے کہ ڈریپ نے انجیکشن کا بیچ فوری ختم کر دیا ہے، ظالم لوگ ایک ایک انجیکشن پر ایک ایک لاکھ روپے کما رہے تھے، نوید اور حافظ بلال کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں، یہ واقعہ لاہور او قصور ہی نہیں بلکہ ملتان اور صادق آباد میں بھی ہوا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔