- صوابی میں ورکرز کنونشن کا انعقاد: شیر افضل سمیت پی ٹی آئی کے قائدین پر مقدمہ درج
- ورلڈکپ فائنل کیوں ہارے؛ بھارتی کپتان، ہیڈکوچ نے ’’پچ‘‘ پر ملبہ ڈال دیا
- خصوصی افراد کو معاشی خودمختار بنا کر معیشت پر بوجھ کم کیا جا سکتا ہے، ایکسپریس فورم
- سندھ، بار بار طلبی کے باوجود خیراتی اسپتال آڈٹ رپورٹ پیش کرنے سے گریزاں
- قرض دینے کا کارروبار، 150 غیر قانونی موبائل اپلیکیشنز بند
- سندھ حکومت؛ سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے پر سابق وزرا، ایم پی ایز اور افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- پی ایس ایل9؛ یونائیٹڈ نے 2 کھلاڑیوں کے بدلے گلیڈی ایٹرز سے نسیم شاہ لے لیا
- دکی: ملزمان کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو لیویز اہلکار جاں بحق
- ’’وارنر کو کیرئیر کی آخری ٹیسٹ سیریز یادگار نہیں بنانے دوں گا‘‘
- مائیکروفنانس بینکوں کے ڈپازٹس کو تحفظ فراہم کرنے کی تجویز
- راولپنڈی: آن لائن فراڈ اور دھوکہ دہی میں ملوث ملزم گرفتار
- آئندہ بجٹ کا حجم 16500 ارب روپے مقرر کیے جانیکا امکان
- ’’سلمان بٹ کی تقرری اور ہٹائے جانے کا فیصلہ میرا تھا‘‘
- افغان صورتحال پر پاک امریکی مذاکرات اگلے ہفتے ہونگے
- بابر جلدی سیکھنے والے انسان نہیں ہیں، جنید خان
- پاکستان ویمنز ٹیم نے تاریخی کامیابی سمیٹ لی، کیویز کیخلاف پہلی جیت
- ٹی20 میں زیادہ فتوحات، بھارت نے پاکستان کو ریکارڈ سے محروم کر دیا
- سلمان بٹ برطرف، حفیظ کی مخالفت کا اہم کردار
- نائیجیرین طالبہ کی 58 گھنٹوں تک کپڑے دھو کر ریکارڈ بنانے کی کوشش
- بالوں کے لیے استعمال کی جانے والی اشیاء صحت کے لیے مضر قرار
ایشین گیمز؛ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست

فوٹو : ٹویٹر
ہانگ زو: دفاعی چیمپیئن خواتین کرکٹ ٹیم کو چین کے شہر ہانگزو میں ہونے والے 19 ویں ایشین گیمز کے کرکٹ سیمی فائنل میں سری لنکا کے خلاف 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اسطرح، اب اسے پیر کے روز بنگلا دیش کی خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف کانسی کے تمغے کے لیے مقابلہ کرنا ہوگا جبکہ فائنل بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
اتوار کے روز کھیلے گئے سیمی فائنل میں سری لنکا ویمنز نے ٹاس جیت کر پاکستان ویمنز کو بیٹنگ دی تاہم پاکستان ویمنز ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر75 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی۔ سری لنکا ویمنز نے 16.3 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔
پاکستان ویمنز کی طرف سے شوال ذوالفقار ایک چوکے کی مدد سے 16 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔ منیبہ علی نے 13 اور عمائمہ سہیل نے 10 رنز اسکور کیے۔ یہی تین کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکیں۔ کپتان ندا ڈار9 ،عالیہ ریاض 2 اور سدرہ امین 3 رنز بنا پائیں۔
سری لنکا کی طرف سے 38 سالہ لیفٹ آرم میڈیم پیسر اودیشیکا پرابودھانی نے 21 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔
سری لنکا کی پہلی وکٹ 17 کے مجموعی اسکور پر گری جب کپتان اتاپتو14 رنز بنا کر سعدیہ اقبال کی گیند پر ڈیانا بیگ کے ہاتھوں کیچ ہوگئیں۔ انوشکا سنجیووانی کو15 رنز پر ڈیانا بیگ نے آؤٹ کیا۔ آؤٹ ہونے والی تیسری بیٹر وشمی گونارتنے تھیں جو بغیر کوئی رن بنائے ام ہانی کی گیند پر اسٹمپڈ ہوئیں۔
ہارشیتھا سمارا وکرما اور نیلاکشی ڈی سلوا کی شراکت میں بننے والے 35 رنز نے سری لنکا کی جیت ممکن بنا دی۔ سمارا وکرما 23 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئیں۔ ڈی سلوا ایک چھکے کی مدد سے 18 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔