کوئٹہ پولیس کا بجلی چوری کا الزام لگا کر شہری پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  اتوار 24 ستمبر 2023
—فوٹو: ایکسپریس نیوز

—فوٹو: ایکسپریس نیوز

کوئٹہ پولیس نے بجلی چوری کا الزام لگاکر شہری پر بہیمانہ تشدد کرڈالا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکاروں نے نہتے شہری کے خلاف خود ہی عدالت لگالی۔ پولیس اہلکاروں نے رائفل کے بٹ مار مار کر شہری کو زخمی کردیا۔

پولیس اہلکاروں نے شہری کو ساتھ چلنے کا کہا جس پر وہ راضی ہوگیا، دھکے دیکر پولیس موبائل پر بٹھانے سے شہری نے روکا تو پولیس اہلکاروں نے تشدد شروع کردیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔