- بھارت کی چار ریاستوں کے انتخابی نتائج: بی جے پی نے 3 میں میدان مارلیا
- غزہ کی جنگ سرحدوں سے باہر نکل سکتی ہے جس کی کوئی حد نہیں ہوگی، نگراں وزیراعظم
- اسرائیل غزہ میں عام شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنائے، امریکا
- پاکستانی اسکول نے کوپ 28 کانفرنس میں ایک لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا
- مستقبل میں ملکی ضروریات کیلئے پانی کی دستیابی بڑا چیلنج ہے، نگراں وزیراعظم
- سیاسی انتقام ہارگیا،اب مہنگائی اورمعاشی بدحالی کوشکست دینی ہے،شہبازشریف
- کراچی میں اغواء برائے تاوان میں ملوث 3 پولیس اہلکار گرفتار
- حافظ نعیم کا پولیس افسران کے جرائم میں ملوث ہونے پر سخت اظہار تشویش
- کراچی؛ جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنیوالا مسافر آف لوڈ
- امریکا میں خوبصورت جزیرہ صرف 25 لاکھ ڈالرز میں برائے فروخت
- 2050 تک 1 ارب سے زائد افراد ہڈیوں کے امراض میں مبتلا ہوجائیں گے
- فضائی آلودگی کے سبب 51 لاکھ سے زائد اضافی اموات کا انکشاف
- پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان
- امریکی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کی حق میں احتجاج
- لاہور؛ کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کا خاتون پرڈنڈوں سے تشدد
- پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں کئی تقاضے ادھورے رہ گئے، متعدد قانونی خامیاں موجود
- عمران نے اپنی کرسی زرداری کے تراشے ہیرے کے حوالے کردی، خواجہ آصف
- پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کو شکست دیدی
- ٹریفک پولیس پنجاب کا ریکارڈ، ایک دن میں 74 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری
- فلپائن کے چرچ میں بم دھماکا؛ 4 افراد ہلاک اور 50 زخمی
لاہور چڑیا گھر، سفاری پارک کی اَپ گریڈیشن، سمری الیکشن کمیشن کو ارسال

(فوٹو: فائل)
لاہور: چڑیا گھر اور سفاری پارک کو اَپ گریڈ کرنے کی سمری منظوری کے لیے الیکشن کمیشن کو بھیج دی گئی ہے۔
لاہور کی دونوں اہم تفریح گاہوں میں نئے جانور لانے اور اسٹرکچر میں تبدیلی منصوبہ کا تخمینہ پانچ ارب روپے لگایا گیا ہے۔ نگراں حکومت منصوبے کی منظوری دے چکی ہے تاہم اب الیکشن کمیشن اس بات کا جائزہ لے گا کہ کیا نگراں حکومت چڑیا گھروں کی اَپ گریڈیشن کے منصوبوں پر اتنی خطیر رقم خرچ کرنے کا اختیار رکھتی ہے؟
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شہریوں کو عالمی معیار کی تفریحی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے لاہور چڑیا گھر اور سفاری پارک کی اَپ گریڈیشن کی منظوری دی تھی۔ وزیراعلیٰ نے یہ منصوبہ چار ماہ میں مکمل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ اَپ گریڈیشن کا یہ منصوبہ اب دوسال میں مکمل ہوگا۔
منصوبے کے تحت پانڈا، دریائی گھوڑا، گینڈا، افریقن کبوتر، کالا جیگوار، پوما، چلتن مارخور سمیت دیگر جانوروں اور پرندوں کا چڑیا گھر اور سفاری پارک میں اضافہ کیا جائے گا۔ اڑدھا اور سانپ کی نئی اقسام بھی لاہور چڑیا گھر میں لائی جائیں گی۔ سفاری پارک میں ہاتھی، گینڈا، زرافہ، زیبرا، شتر مرغ اور ہرن کی مختلف اقسام کا اضافہ کیا جائے گا۔
لاہور چڑیا گھر اور سفاری پارک میں ایکوریم میں 142اقسام کی سمندری حیات بھی رکھی جائیں گی اور جانوروں کے لیے عالمی معیار کے پنجرے بنائے جائیں گے، ٹائیگر ہاؤس کے روایتی لوہے کے جنگلے ختم کرکے شیشے کی دیواریں بنائی جائیں گی۔
اس کے علاوہ، پاکستان میں پہلی بار کسی چڑیا گھر میں ورچوئل رائیلٹی کے ذریعے نایاب قسم کے جانوروں کو ہولوگرام ٹیکنالوجی کے ذریعے دیکھا جاسکے گا۔ چڑیا گھر کا مال روڈ کی طرف موجود داخلی دروازہ ختم کرکے پارکنگ ایریا سے نیا داخلی راستہ بنایا جائے گا۔ مگرمچھ کے تالاب کوختم کرکے یہاں ٹکٹ گھر بنے گا جبکہ جھیل کے اوپر سے پل بنایا جائے گا جس کے اوپر سے گزر کر شہری چڑیا گھر میں داخل ہوں گے۔
اسی طرح، سفاری پارک میں افریقن زون، ڈیزٹ اور سالٹ رینج بنائے جائیں گے اور نائٹ سفاری شروع کی جائے گی، سفاری پارک میں قیام کے لیے خصوصی ہٹ بنائے جائیں گے۔
دونوں منصوبوں کا پیپر ورک مکمل ہوچکا ہے اور اب یہ سمری منظوری کے لیے الیکشن کمیشن کو بھیجی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن اس بات کا جائزہ لے گا کہ کیا نگراں حکومت پانچ ارب روپے کی خطیر رقم ان منصوبوں پر خرچ کرسکتی ہے اور کیا یہ منصوبے اس قدر اہم ہیں کہ انہیں فوری شروع کیا جا سکے۔
پنجاب وائلڈلائف حکام کے مطابق الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد فنانس ڈیپارٹمنٹ فنڈز جاری کرے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ اگر الیکشن کمیشن منصوبے کی منظوری نہیں دیتا تو لاہور چڑیا گھر اپنے سالانہ ترقیاتی فنڈز سے چڑیا گھر کی پارکنگ میں توسیع سمیت چند اہم کام مکمل کرے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔