- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
نادیدہ قوتیں حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات ناکام بنانے کے درپے ہیں، سمیع الحق
کرک: طالبان کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کو کسی صورت ناکام نہیں ہونے دیں گے بلکہ ہر حالت میں قیام امن کو یقینی بنائیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کرک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان تحریکیں چھوڑ کر قیام امن میں ہمارا ساتھ دیں کیونکہ اس وقت ملک امن کے سوا کسی اور تحریک کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ نادیدہ قوتیں حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات ناکام بنانے کے درپے ہیں مگر ہم کسی صورت انہیں ناکام نہیں ہونے دیں گے بلکہ اس ہی راستے پر چل کر قیام امن کو یقینی بنائیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے طالبان کمیٹی کو یہ یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ حکومت نے آپریشن کے آپشن کو استعمال کرنے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا اور مذاکراتی عمل حکومت کی واضح پالیسی ہے جبکہ طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا تھا کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل آگے نہیں بڑھ رہا اور اس سلسلے میں ضروری اقدامات بھی نہیں اٹھائے جارہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔