معلم کے تشدد سے زخمی ہونے والا زیرِعلاج لڑکا دم توڑ گیا

ویب ڈیسک  اتوار 24 ستمبر 2023
—فوٹو: ایکسپریس نیوز

—فوٹو: ایکسپریس نیوز

لاہور: ملت پارک کے علاقے میں معلم کے تشدد سے زخمی ہونے والا لڑکا ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق 13 سالہ انس کو چھٹی کرنے پر مدرسہ کے معلم نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا، مدرسے سے چھٹی کرنے پر قاری شعیب نے بچے پر ڈنڈوں سے تشدد کیا۔

پولیس کے مطابق انس 3 روز تک ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا جبکہ ملزم قاری شعیب کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔