سہیل علی ٹونی کی فلم ’’اعتبار‘‘ کو سنسر سرٹیفکیٹ جاری

کلچرل رپورٹر  جمعرات 15 مئ 2014
فلم 16 مئی کو نمائش کیلیے پیش کی جائے گی، رسپانس دیکھ کر مزید فلموں کا سوچوں گا، سہیل   فوٹو: فائل

فلم 16 مئی کو نمائش کیلیے پیش کی جائے گی، رسپانس دیکھ کر مزید فلموں کا سوچوں گا، سہیل فوٹو: فائل

لاہور: ہدایتکار سہیل علی ٹونی کی فلم ’’اعتبار‘‘ کو پنجاب سنسر بورڈ نے سنسر سرٹیفکیٹ جاری کردیا ہے جس پر یہ فلم 16 مئی کو میٹروپول سمیت دیگر سینماؤں میں نمائش کی جائے گی۔

فلم کی کاسٹ میں اداکارہ کرینہ جان ، زارا خان ، کامران مجاہد اور حسن مراد شامل ہیں۔اس میں اداکارہ کرینہ جان کا ایک آئٹم سانگ بھی شامل ہے۔ ہدایتکار سہیل علی ٹونی نے کہا کہ چھوٹے بجٹ میں اچھی فلمیں بھی بنائی جاسکتی ہیں، اسی لیے روایتی کاسٹ کی ٹی وی اداکار کامران مجاہد، حسن مراد، زارا خان کے ساتھ ایک نیا چہرہ کرینہ جان کو متعارف کروایا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سہیل ٹونی نے کہا کہ مذکورہ فلم کے رسپانس کو دیکھنے کے بعد مزید پراجیکٹ شروع کرنے کے بارے میں سوچوں گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔