- بھارت کی چار ریاستوں کے انتخابی نتائج: بی جے پی نے 3 میں میدان مارلیا
- غزہ کی جنگ سرحدوں سے باہر نکل سکتی ہے جس کی کوئی حد نہیں ہوگی، نگراں وزیراعظم
- اسرائیل غزہ میں عام شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنائے، امریکا
- پاکستانی اسکول نے کوپ 28 کانفرنس میں ایک لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا
- مستقبل میں ملکی ضروریات کیلئے پانی کی دستیابی بڑا چیلنج ہے، نگراں وزیراعظم
- سیاسی انتقام ہارگیا،اب مہنگائی اورمعاشی بدحالی کوشکست دینی ہے،شہبازشریف
- کراچی میں اغواء برائے تاوان میں ملوث 3 پولیس اہلکار گرفتار
- حافظ نعیم کا پولیس افسران کے جرائم میں ملوث ہونے پر سخت اظہار تشویش
- کراچی؛ جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنیوالا مسافر آف لوڈ
- امریکا میں خوبصورت جزیرہ صرف 25 لاکھ ڈالرز میں برائے فروخت
- 2050 تک 1 ارب سے زائد افراد ہڈیوں کے امراض میں مبتلا ہوجائیں گے
- فضائی آلودگی کے سبب 51 لاکھ سے زائد اضافی اموات کا انکشاف
- پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان
- امریکی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کی حق میں احتجاج
- لاہور؛ کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کا خاتون پرڈنڈوں سے تشدد
- پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں کئی تقاضے ادھورے رہ گئے، متعدد قانونی خامیاں موجود
- عمران نے اپنی کرسی زرداری کے تراشے ہیرے کے حوالے کردی، خواجہ آصف
- پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کو شکست دیدی
- ٹریفک پولیس پنجاب کا ریکارڈ، ایک دن میں 74 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری
- فلپائن کے چرچ میں بم دھماکا؛ 4 افراد ہلاک اور 50 زخمی
بھارت نے کینیڈین شہریوں کیلئے ویزوں کا اجرا معطل کردیا
![[فائل-فوٹو]](https://c.express.pk/2023/09/2542154-canadavisa-1695568375-871-640x480.jpg)
[فائل-فوٹو]
لندن: خالصتان تحریک کے رہنما کے قتل پر کینیڈا کے وزیر اعظم کے بھارت مخالف بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بھارت نے کینیڈین شہریوں کیلئے ویزوں کا اجرا معطل کردیا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا میں سرگرم سکھوں کی علیحدگی پسند جماعت (سکھس فار جسٹس) جو کہ بھارت میں کالعدم ہے، نے 18 جون کو سکھ لیڈر ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کے بعد کینیڈا میں بھارت کے تمام سفارتی مشنز کو بند کرنے کے لیے اگلے ہفتے مظاہروں کی کال دی ہے۔
ہردیپ سنگھ نجار الگ سکھ وطن کا مطالبہ کرنے والی خالصتان تحریک میں ایک اہم شخصیت تھے۔ بھارت نے انہیں 2020 میں دہشت گرد قرار دیا تھا۔
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ہردیپ کے قتل کے حوالے سے بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تا کہ سکھ شہری کے قتل کے پیچھے بھارتی ایجنٹس کے ملوث ہونے کے شواہد ہیں۔
بھارت نے کینیڈا کی جانب سے مذکورہ بالا بیان پر ناراضگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینیڈین شہریوں کے لیے ویزا سروسز معطل کردی ہیں۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندام باگچی نے دہلی میں کہا کہ آپ کینیڈا میں ہمارے ہائی کمیشنز اور قونصل خانوں کو درپیش سیکورٹی خطرات سے آگاہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی خدشات سے اداروں کے معمولات کے کام میں خلل پڑ رہا ہے۔ لہٰذا ہمارے کمیشن اور قونصل خانے عارضی طور پر ویزا درخواستوں پر کارروائی کرنے سے قاصر ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔