- اسلام آباد ہائیکورٹ: ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کالعدم قرار، نواز شریف مقدمے سے بری
- ن لیگ کا سندھ میں لیول پلیئنگ فیلڈ کیلیے الیکشن کمیشن سے رجوع
- سونے کی عالمی و مقامی قیمت میں اضافہ
- کوئٹہ: بولان میڈیکل میں زیر تعلیم 17 فلسطینی طلبا کی کفالت کی منظوری
- رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنے ذاتی میوزیم کا افتتاح کردیا
- رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق
- جج دھمکی کیس میں عمران خان کی بریت کی درخواست خارج
- غزہ میں بمباری سے زیادہ بیماریوں سے اموات کا خطرہ لاحق ہے؛ عالمی ادارۂ صحت
- پی ایس ایل9؛ عماد وسیم نے کنگز، حسن علی نے یونائیٹڈ کو خیرباد کہہ دیا
- لاہور؛ مالکن نے پیٹرول چھڑک کر ملازمہ کو آگ لگادی، گھر کا مالک گرفتار
- لیول پلیئنگ فیلڈ یہ ہے کہ میں اور نواز شریف عدالتوں میں پیش ہو رہے، شہباز شریف
- 12 یرغمالیوں کے بدلے مزید 30 فلسطینی خواتین اور بچے اسرائیلی قید سے رہا
- دورہ آسٹریلیا؛ رضوان کھیلیں گے یا سرفراز کو موقع ملے گا، کپتان نے بتادیا
- گرفتار ملزمان کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
- عمران خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے بیرسٹر گوہر کو امیدوار نامزد کردیا
- کپتانی کا کوئی دباؤ نہیں! سرفراز، بابراعظم سے مشورے لوں گا، شان مسعود
- ایلون مسک غزہ آکر اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی تباہی بھی دیکھیں؛ حماس
- لاپتہ بلوچ طلبہ بازیاب نہ ہوئے تو وزیراعظم پر مقدمہ ہوگا اور گھر جانا پڑے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- اسٹاک مارکیٹ میں پہلی بار 61ہزار500 پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی عبور
- کراچی میں سردی شروع، موسم دن میں خشک اور رات میں خنکی ہوگی
اٹک جیل انتظامیہ نے عمران خان کو عدالت پیش کرنے سے معذوری ظاہر کردی

فوٹو: فائل
راولپنڈی: سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کواٹک جیل انتظامیہ نے عدالت پیش کرنے سے معذوری ظاہر کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اٹک جیل انتظامیہ نے عمران خان کو عدالت پیش کرنے سے معذوری ظاہر کرتے ہوئے انہیں ( عمران خان کو) پیش کرنے سے چھوٹ دینے کی استدعا کی ہے۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ ٹرائل جیل میں ہورہا یے لہذا چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل سےدوسری جگہ منتقل کرنا سیکورٹی رسک ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ایکٹ کے تحت مقدمے میں اسیر ہیں، ان کی 25 ستمبر کو اسلام آباد میں سینئر سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں پیشی ہے۔
دریں اثنا پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کی سینئر سول جج کی عدالت میں پیشی کے لیے اسلام آبادپولیس سکیورٹی پرماموراور عدالت پیش کرنے والے پولیس افسران کی فہرست اٹک جیل کو فراہم کرے گی۔
پولیس ذرائع کے مطابق عمران خان کوعدالت پیش کرنےکے حوالے سے پولیس نے مجوزہ اقدامات سے وزارت داخلہ کو آگاہ کردیا ہے۔
اٹک جیل انتظامیہ کواسلام آباد پولیس کی گاڑیوں کےنمبر بھی فراہم کیے جائیں گے۔
پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کی حتمی ہدایت ملنے پرپولیس فوری مجوزہ اقدامات اٹھائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔