- بھارت کی چار ریاستوں کے انتخابی نتائج: بی جے پی نے 3 میں میدان مارلیا
- غزہ کی جنگ سرحدوں سے باہر نکل سکتی ہے جس کی کوئی حد نہیں ہوگی، نگراں وزیراعظم
- اسرائیل غزہ میں عام شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنائے، امریکا
- پاکستانی اسکول نے کوپ 28 کانفرنس میں ایک لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا
- مستقبل میں ملکی ضروریات کیلئے پانی کی دستیابی بڑا چیلنج ہے، نگراں وزیراعظم
- سیاسی انتقام ہارگیا،اب مہنگائی اورمعاشی بدحالی کوشکست دینی ہے،شہبازشریف
- کراچی میں اغواء برائے تاوان میں ملوث 3 پولیس اہلکار گرفتار
- حافظ نعیم کا پولیس افسران کے جرائم میں ملوث ہونے پر سخت اظہار تشویش
- کراچی؛ جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنیوالا مسافر آف لوڈ
- امریکا میں خوبصورت جزیرہ صرف 25 لاکھ ڈالرز میں برائے فروخت
- 2050 تک 1 ارب سے زائد افراد ہڈیوں کے امراض میں مبتلا ہوجائیں گے
- فضائی آلودگی کے سبب 51 لاکھ سے زائد اضافی اموات کا انکشاف
- پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان
- امریکی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کی حق میں احتجاج
- لاہور؛ کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کا خاتون پرڈنڈوں سے تشدد
- پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں کئی تقاضے ادھورے رہ گئے، متعدد قانونی خامیاں موجود
- عمران نے اپنی کرسی زرداری کے تراشے ہیرے کے حوالے کردی، خواجہ آصف
- پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کو شکست دیدی
- ٹریفک پولیس پنجاب کا ریکارڈ، ایک دن میں 74 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری
- فلپائن کے چرچ میں بم دھماکا؛ 4 افراد ہلاک اور 50 زخمی
خاور مانیکا کو دبئی جانے سے روک دیا گیا، اینٹی کرپشن نے گرفتار کرلیا

(فوٹو: فائل)
لاہور: ایف آئی اے امیگریشن نے خاور مانیکا کو ائرپورٹ پر روک لیا۔ وہ امارات ائرلائن کے ذریعے دبئی جا رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق خاور مانیکا کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہونے کی بنا پر انہیں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر روکا گیا۔ اینٹی کرپشن کی جانب سے خاور مانیکا کے خلاف مقدمہ درج ہے۔
دوسری جانب ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے مطابق خاور مانیکا کو سرکاری رقبے پر ناجائز تعمیرات کے الزام پر گرفتارکر لیا گیا ہے۔خاور فرید مانیکا کے خلاف ڈپٹی کمشنر کے ریفرنس پر انکوائری کر رہے ہیں۔ ڈی سی ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ خاور مانیکا نے قبرستان کی جگہ پر غیر قانونی شادی ہال تعمیر کیا۔ خاور فرید مانیکا نے قبرستان کی زمین پر غیر قانونی 26 دکانیں بھی تعمیر کیں۔
خاور فرید مانیکا کے خلاف درج مقدمے میں الزام ہے کہ شادی ہال بغیر منظوری/ نقشہ کے قبرستان کی 4 کنال اراضی پر بنایا گیا۔ خاور فرید مانیکا ایک عرصے سے پیر اسلام قبرستان حویلی لکھا کی زمین پر ناجائز قابض ہیں ۔ خاور فرید مانیکا کو ملک سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے ۔ اینٹی کرپشن نے ملک سے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا کر گرفتار کیا ۔
ترجمان کے مطابق اینٹی کرپشن کی پنجاب بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔