دنوشکا پر ریپ کا الزام عائد کرنے والی خاتون کے میسج سامنے آگئے

اسپورٹس ڈیسک  پير 25 ستمبر 2023
ان دونوں کے درمیان اس سے قبل 3 مختلف ایپس میں بات چیت ہوئی تھی۔ فوٹو: کے جی

ان دونوں کے درمیان اس سے قبل 3 مختلف ایپس میں بات چیت ہوئی تھی۔ فوٹو: کے جی

سڈنی: آسٹریلیا میں دست درازی کے مقدمے میں ملوث سری لنکن کرکٹر دنوشکا گوناتلکے اور مذکورہ خاتون کے درمیان ٹیکس پیغامات منظرعام پر آگئے۔

ایک ڈیٹنگ ویب سائٹ پر سری لنکن کرکٹر دنوشکا گوناتلکے اور مذکورہ خاتون کے درمیان ہونے والی گفتگو عدالت میں ظاہر کردی گئی، اس کے علاوہ بھی ان دونوں کے درمیان اس سے قبل 3 مختلف ایپس میں بات چیت ہوئی تھی، جس میں سڈنی کی خاتون کو برسبین چلنے کا کہا گیا تھا، وہ دونوں ایک دوسرے سے ملنا چاہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا میں سری لنکن کرکٹر زیادتی کے الزام میں گرفتار، بورڈ کی تصدیق

یاد رہے کہ اس کیس میں دنوشکا کا 4 روز تک ٹرائل ہوا، اس کا فیصلہ جمعرات کو سنایا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔