پاکستان کو خواب میں دیکھتا ہوں جلد یہاں آؤں گا، سنتوش شکلا

عمیر علی انجم  جمعرات 15 مئ 2014
پاکستانی فنکاروں سے اچھی دوستی ہے ان سے دونوں ممالک کی ثقافتی سرگرمیوں پرگفتگو ہوتی رہتی ہے، سنتوش شکلا 
 فوٹو : فائل

پاکستانی فنکاروں سے اچھی دوستی ہے ان سے دونوں ممالک کی ثقافتی سرگرمیوں پرگفتگو ہوتی رہتی ہے، سنتوش شکلا فوٹو : فائل

کراچی: بھارتی اداکارسنتوش شکلانے کہاہے کہ میں پاکستان کوخواب میں دیکھتاہوں جلدآنے کاارادہ ہے ۔

پاکستانی فنکاروں سے اچھی دوستی ہے اکثردونوں ممالک کی ثقافتی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال ہوتاہے ان خیالات کااظہارانھوں نے پاکستانی اداکار جہانزیب اعوان سے ممبئی میں ایک ملاقات میں کیا ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فنکارانڈیامیں جس جنونی اندازسے کام کررہے ہیں اوراپنے ملک کانام روشن کررہے ہیں مجھے دیکھ کرخوشی ہوتی ہے۔

واضح رہے بھارتی اداکارسنتوش شکلانے حال ہی میں انڈین سپراسٹارسلمان خان کے ساتھ فلم ’جے ہو‘میں بطورولن کام کیاہے اورشائقین سینمانے ان کے کام کو بے حدسراہاتھا۔پاکستانی اداکار جہانزیب اعوان کے مطابق بھارتی اداکارسنتوش شکلا کا مزید کہنا تھا کہ میں پاکستان آیا تو انڈیا اور پاکستان کی دوستی کے حوالے سے کسی فلم کے لیے ضرورکام کرونگاجس میں دونوں ممالک کے فنکاروں کوکاسٹ کرونگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔