- بھارت کی چار ریاستوں کے انتخابی نتائج: بی جے پی نے 3 میں میدان مارلیا
- غزہ کی جنگ سرحدوں سے باہر نکل سکتی ہے جس کی کوئی حد نہیں ہوگی، نگراں وزیراعظم
- اسرائیل غزہ میں عام شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنائے، امریکا
- پاکستانی اسکول نے کوپ 28 کانفرنس میں ایک لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا
- مستقبل میں ملکی ضروریات کیلئے پانی کی دستیابی بڑا چیلنج ہے، نگراں وزیراعظم
- سیاسی انتقام ہارگیا،اب مہنگائی اورمعاشی بدحالی کوشکست دینی ہے،شہبازشریف
- کراچی میں اغواء برائے تاوان میں ملوث 3 پولیس اہلکار گرفتار
- حافظ نعیم کا پولیس افسران کے جرائم میں ملوث ہونے پر سخت اظہار تشویش
- کراچی؛ جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنیوالا مسافر آف لوڈ
- امریکا میں خوبصورت جزیرہ صرف 25 لاکھ ڈالرز میں برائے فروخت
- 2050 تک 1 ارب سے زائد افراد ہڈیوں کے امراض میں مبتلا ہوجائیں گے
- فضائی آلودگی کے سبب 51 لاکھ سے زائد اضافی اموات کا انکشاف
- پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان
- امریکی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کی حق میں احتجاج
- لاہور؛ کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کا خاتون پرڈنڈوں سے تشدد
- پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں کئی تقاضے ادھورے رہ گئے، متعدد قانونی خامیاں موجود
- عمران نے اپنی کرسی زرداری کے تراشے ہیرے کے حوالے کردی، خواجہ آصف
- پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کو شکست دیدی
- ٹریفک پولیس پنجاب کا ریکارڈ، ایک دن میں 74 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری
- فلپائن کے چرچ میں بم دھماکا؛ 4 افراد ہلاک اور 50 زخمی
پی ایس ایل؛ سیروگیٹ ایڈورٹائزنگ پر پالیسی بنانے کا مطالبہ

پلیئرز کولوگو چھپانے سے ٹیمیں روکیں،مفت ٹکٹس کی رقم بورڈ کو خود دینے کا مشورہ (فوٹو: ایکسپریس ویب)
کراچی: پی ایس ایل فرنچائزز نے سیروگیٹ ایڈورٹائزنگ پر پالیسی بنانے کا مطالبہ کر دیا۔
گورننگ کونسل میٹنگ میں پی ایس ایل کے دوران سیروگیٹ ایڈورٹائزنگ کا معاملہ بھی زیر غور آیا، آٹھویں ایڈیشن میں بیشتر ٹیموں نے شرٹس پر بعض ایسی کمپنیز کے لوگوز لگائے تھے جن کا اصل بزنس جوئے کو قرار دیا جا رہا تھا.
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کوالیفائر میچ میں اپنی شرٹ پر موجود اسپانسر لوگو اسٹیکر سے چھپا دیا تھا،فرنچائزز چاہتی ہیں کہ اب کوئی ایسی صورتحال پیش نہ آئے جس کے لیے پی سی بی سے کوئی واضح پالیسی تشکیل دینے کا کہا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جوئے کی آمدنی سے حصہ نہیں چاہیے، اسٹار پاکستانی کرکٹرز کا فیصلہ
اس پر انھیں جواب ملا کہ پالیسی پہلے سے ہی موجود ہے، دستاویزات جمع کرائی جائیں جس سے ثابت ہو کہ اسپانسر کمپنی کا جوئے کے بزنس سے کوئی تعلق نہیں ہے، ایسی کمپنیز کو اسپانسر شپ کی اجازت ہوگی، جو دستاویزات جمع نہ کرا پائے اسے لیگ سے دور رکھا جائے گا، کھلاڑیوں کی جانب سے ممکنہ ردعمل کے خدشات پر بورڈ آفیشلز نے کہا کہ فرنچائزز خود انھیں قائل کریں۔
اس پر جواب دیا گیا کہ پلیئرز نے بورڈ کے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کیے ہوتے ہیں یہ اسی کا کام ہے کہ انھیں اجازت یافتہ کمپنیز کی تشہیر سے انکار کرنے سے روکے۔
یہ بھی پڑھیں: لنکن پریمئیر لیگ؛ بابراعظم کا جوئے کی تشہیر سے صاف انکار
میٹنگ میں بورڈ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ پی ایس ایل میچز کے دوران آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے ٹیم ڈگ آؤٹس میں زیادہ افراد کی موجودگی پر اعتراض کیا ہے،اس پر جواب دیا گیا کہ پاکستانی لیگ میں کونسل ایسے دخل اندازی نہیں کر سکتی، ویسے بھی قوائط و ضوابط پر مکمل عمل کیا جاتا ہے۔
ایک ٹیم کے اونر نے پی سی بی کی جانب سے مفت ٹکٹوں کی تقسیم پر سوال اٹھایا، انھوں نے تجویز دی کہ ایسی ٹکٹس کی ادائیگی بورڈ خود کیا کرے، یہ سن کر پی سی بی آفیشل نے ناراضی ظاہر کی کہ اس طرح تو آپریشنل اور سیکیورٹی اخراجات پر بھی فرنچائز کو حصہ دینا چاہیے جس پر انھیں جواب ملا کہ پھر اربوں روپے کی فیس کہاں جاتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔